چلاس( شہاب الدین غوری) اہلیان چلاس کا دیرینہ خواب تکمیل کی جانب گامزن ,باب چلاس سے بازار تک کی شاہراہ پر کام کا آغاز ہو گیا ۔کمشنر دیامر استور ڈویژن سید عبد الوحید شاہ کام کا جائزہ لینے سائیڈ پر پہنچ گئے اُنہیں اس حوالے سے ایگزیکٹو انجینئر دیامر ہدایت اللہ نے بریفنگ دی ۔اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کام کی تکمیل تک باب چلاس پر دو کرسیاں لگائی جائیں جہاں پر میں (کمشنر )اور ایکسین بیٹھ کر خود نگرانی کرینگے ۔محکمہ تعمیرات عامہ دیامر کی طرف سے منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق سڑک تعمیر کی جائے ۔ اس موقع پر ٹھیکیدار نے یقینی دہانی کرائی کہ وہ ایک خوبصورت روڈ بنائیں گے جسے عوام مدتوں یاد رکھیں گے ۔
عوام کہا کہنا تھا کہ یہ سڑک محکمہ تعمیرات عامہ کیلئے ٹیسٹ کیس ہے اگر مقررہ مدت میں معیار کے مطابق یہ منصوبہ مکمل ہوا تو محکمے کی نیک نامی ہو گی اور عوام کا اعتماد بحال ہو گا ورنہ محکمے کی رہی سہی کسر بھی مٹی میں ملے گی اور ادارے کے وجود پر سوالات کھڑے ہوں گے
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا