سکردو (ٹی این این) جی بی ایل اے 9 سکردو حلقہ تین سے آزاد امیدوار وزیر سلیم کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد فدا محمد ناشاد کے سپورٹرز نے کھرمنگ جانے والے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کرکے پتھراو شروع کردی. تفصیلات کے مطابق حسین آباد کے مقام پر غاسنگ، سرمیک اور مہدی آباد سے تعلق رکھنے والے افراد پر گاڑیاں روک کر تشدد اور پتھراو شروع کردی. متاثرین نے حسین آباد میں دہشت گردی کے خلاف سٹی تھانہ سکردو کے سامنے احتجاج کیا. انکا کہنا تھا کہ حلقہ 3 سے الیکشن ہارنے والے اُمیدوارناشاد کےحامیوں نے پتھراؤ اور تشدد کیا ، انہوں نے سپیکر ناشاد، انتظامیہ اور نگران وزیر اعلیٰ کے خلاف شدید نعرے بازی کی بعد میں انتظامیہ کی مداخلت سے مذاکرات کرکے
حسین آباد میں جی بی سکاوٹس تعینات کرنے کا فیصلہ پتھراؤ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے.

More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا