سکردو حلقہ ون وارڈ 14 گنگچن چوک پر بلاول بھٹو نے کمپین افس کے افتتاح کے ساتھ ن لیگ کے کئی اہم وکٹوں کو بھی گرایا

0 0

سکردو(ٹی این این) سکردو حلقہ ون وارڈ نمبر 14 اور 13 شیرتھنگ منٹھل گنگچن کالونی ڈویژن معرفی کالونی تورتک کالونی کے پاکستان پیپلزپارٹی مہاجرین چلونکھا کے سپورٹروں کا کمپین افس گنگچن چوک پر افتتاح پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کرددی اور اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے کئی کارکنوں نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کردی بلاول بھٹو نے پارٹی میں شامل ہونے والے پاکستان مسلم لیگ کارکنوں کو خیر مقدم کرتے ہار پہنایا اور خوش آمدید کہا اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان پیپلزپارٹی کو کامیاب کرانے کیلئے 15 نومبر کو تیر کے نشان پر مہر لگا دینا اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ سکردو کے نائب صدر نصیرالدین اور پاکستان پیپلزپارٹی سب ڈویژن کے صدر حاجی غلام عباس اور پیپلزپارٹی یوتھ ونگ بلتستان کے صدر رضوان حیدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ منی لاڑکانہ وارڈ نمبر 14 اور 13 سے پاکستان پیپلزپارٹی کو کامیاب کرانے کے علاوہ سکردو میں مقیم مہاجرین کرگل لداخ کی اکثریت پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website