سکردو (ٹی این این) بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے متحرک اور دیرینہ کارکن نجف علی سے پارٹی سے رشتہ توڑ کر آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا. تفصیلات کے مطابق روندو سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکن، معروف سیاسی سماجی شخصیت منجھے ہوئے سوشل ایکٹیوسٹ نجف علی نے پیپلز پارٹی کے حقیقی جیالے ہونے اورعرصہ 35 سالوں سے وابستگی کے باوجود ٹکٹ کی تقسیم میں نظر انداز کرنے پر روندو کے اپنے ساتھی کارکنوں اور عہدیداروں کے ہمراہ سکردو پریس کلب آج مورخہ 09 اکتوبر 2020ء کو بہت بڑی پریس کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی سے لا تعلقی کا اعلان کردیا. اُنہوں نے انہیں نظر انداز کرنے کو سازش قرار دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ پارٹی سے مجھ کو دور کرنے کا اصل ذمہ دار گلگت میں پارٹی کے ذمہ داران ہیں، اَنکا اشارہ پارٹی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ کی طرف تھا کیونکہ چند دن پہلے بھی انہوں نے امجد ایڈووکیٹ پر شدید تنقید کی تھی.
ٹکٹ کی تقسیم میں ناانصافی، پیپلزپارٹی کے سینیئر کارکن نے 35 سالہ رفاقت توڑ کر آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا.
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا