چرچل نے کہا تھا کہ سیاست کوئی کھیل نہیں بلکہ یہ ایک کاروبار ہے۔جہاں تک میرا خیال ہے یہ بات سو فیصد درست کہی ہے اور ہماری سیاست اور سیاسی نمائندوں پر خوب پروان چڑھتی ہے۔ہمارے معاشرے میں سیاست فقط زاتی مفادات کی تکمیل کے سوا کچھ نہیں۔آج کی سیاست پر انہی لوگوں کا راج ہے جو جھوپڑی سے محلوں کے خواب دیکھاتے ہیں اور ایسی سیاست کسی بھی معاشرے کے مفاد میں نہیں ہوتی،اس میں معاشرے کے لیے فقط زوال اور اندھیرے کے کچھ نظر نہیں آتا۔جب کسی معاشرے میں ذاتی مفادات کو معاشرتی مفادات پر تقویت دی جاتی ہے تو پسماندگی اس معاشرے کا مقدر بن جاتی ہے۔دور حاضر میں ہمارا معاشرہ ذاتی مفادات کی سیاست کا نظر ہو چکا ہے اور اس سے چھٹکارا پانا نہایت ہی مشکل ہو گیا ہے۔سیاست کا میدان نا اہلوں اور نا اہلیت کے اس کھیل میں آ کر رک گیا ہے جہاں ایک عام آدمی فقط تماشی بننے کے کچھ کر نہیں سکتا۔یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ ہماری معاشرے میں آج بھی تمام فیصلے قائدے اعظم ہی کرتا ہے۔اگر کسی کے پاس قائدے اعظم کا سہارا ہو تو وہ ہر میدان فتح کرتا ہے چاہئے اسکی راہ میں پہاڈ ہی آکر کیوں نہ کھڑی ہو پار کر لیتا ہے،چاہئے وہ ان پڑھ انگوٹھ چھاپ ہی کیوں نہ وہ با آسانی معاشرے کا نمائندہ بن سکتا ہے،چاہیے وہ نمائندہ بننے کی صلاحیت رکھتا ہو یا نہ ہو قائدے اعظم کے سہارے سے صلاحیات پیدا کر ہی لیتا ہے،چاہئے وہ دور حاضر کے لوازمات سے واقف ہو نا ہو لیکن معاشرے کی نمائندگی وہ با آسانی حاصل کر سکتا ہے۔جب ایسے ہی نمائندے کسی کمیونٹی کی نمائندگی کرنے لگے گئے تو نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔ہمارے معاشرے میں سیاست کا مقام بس اتنا سا رہ گیا ہے ہر کوئی چاہے سیاست کو جانتا ہو یا نہ اپنے آپکو سیاست کے میدان میں کھڑا کرتا ہے،اور اپنے علاقوں کو غیروں کے ہاتھوں بھیج دیتا ہے۔
جس معاشرے میں مفادات کی سیاست پروان چڑھتی ہے اس علاقے کے لوگ سیاسی،سماجی اور معاشرتی شعور و آگاہی،ترقی اور عوامی فلاح و بہبود سے محروم ہوتے ہیں۔کیونکہ ان کے نزدیک سیاست کا مقصد ہی ذاتی مفادات کی تکمیل ہوتا ہے اور اپنے مفادات کے حصول کے لیے وہ کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔آخر کیوں نہ کرے سیاست کی جنگ میں سب کچھ جائز ہوتا ہے۔انکا مقصد ہمیشہ سے یہی رہتا ہے کہ کوئی اس کی جگہ نہ لے سکے،اس کے لیے وہ ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔اس میں سب سے پہلا قدم جو وہ اٹھاتے ہیں وہ ہے علاقے کے لوگوں کو تعلیم سے دور رکھنا۔علم ہی وہ واحد راستہ ہوتا ہے جو انسان میں شعور و اگاہی دلاتا ہے اور اچھے اور برے میں امتیاذ کرواتا ہے۔جو معاشرہ تعلیم کے میدان میں پیچھے رہ جاۓ وہ کبھی بھی ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا،ہمیشہ غلامی کی ذندگی بسر کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔لوگوں کی انہی مجبوریوں سے فائدہ اٹھا کے ہمارے معاشرے میں کچھ مفاد پرست لوگ جان بوجھ کر لوگوں کو تعلیم کے میدان سے دور رکھتے ہیں۔ان کو یہ ڈر رہتا ہے کہ لوگوں میں کہی شعور و آگاہی نہ آجاے وگرنہ اس معاشرے سے ہمارا تخت الٹ دیا جاے گا۔
یہ کہاوت تو آپ نے سنی ہوگی کہ”جو کسی اور کا نہ ہو سکاوہ ہمارا کیا ہوگا”.سیاست میں مفادات پرستوں کا پارٹیاں بدلنا ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے۔دہائیوں سے ایسا ہوتا ہے اور ہو رہا ہے۔سیاسی نمائندے کو جہاں مفادات دیکھتیں ہیں وہی گھس جاتے ہیں۔لیکن اس میں افسوس کی بات یہ ہے کہ عوام اس میں داشمندی اور شعور و آگاہی کا مظاہرہ کرنے سے قاصر نظر آتی ہے۔عوام میں سہی نمائندے کا انتخاب کرنے کا جو فیصلہ ہے وہ مدہم نظر آتا ہے۔عوام اس بات پر کبھی سوچنے کی زحمت ہی نہیں کرتی کہ کون سیاست دان ہے اور کون لیڈر؟خیر لیکن ہمارے لوگوں میں فیصلے کرنے کی حس کم پائی جاتی جسکی وجہ سے مفادات پرستی کی سیاست آج معاشرے میں اپنی جڑے مضبوط کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔میرے نزدیک اس وفاقی یا سیاسی پارٹی کی کوئی اہمیت نہیں جو نا اہلوں اور لوٹوں کو جگہ فراہم کرے۔اگر کوئی پارٹی ان کو جگہ دیتی ہے تو یہ بات ذہن نشین کر لے کہ وہ پارٹی کبھی بھی علاقے اور علاقے کے لوگوں کی خیر خواہ نہیں ہوسکتی اور انکا مقصد صرف اور صرف سیاست کرنا ہوتا ہے۔اس کا مقصد فقط لوگوں کو غلامی اور اندھرے میں دھکیلنے کے اور کچھ نہیں،اور جو سیاست کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرے وہ لیڈر نہیں۔
از قلم؛اعجاز علی بومل
More Stories
شاہراہ بلتستان ،شاہراہ قراقرم کی زبوں حالی اور سیاحت کا مستقبل۔
دیرینہ کارکنوں کی قربانیاں اور سیاسی جماعتیں
اقوام متحدہ میں گلگت بلتستان کا مقدمہ ہے یا نہیں ؟