سکردو (ٹی این این ) سیکٹر کمانڈر ایس سی او گلگت بلتستان کرنل عمران منصور نے کہا ہے کہ ایس سی او اپنے صارفین کو بہتر سے بہتر سروس فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، اس مقصد کے لیے کئی اہم منصوبوں پر کام جاری ہے جو سروس کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے سکردو میں مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ملاقات میں صحافی، قانون دان، طلباء، سول سوسائٹی کے نمائندے اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، اس موقع پر کمانڈنگ آفیسر ایس سی او بلتستان لیفٹیننٹ کرنل عثمان سیف چیمہ بھی موجود تھے۔سیکٹر کمانڈر کرنل عمران منصور نے کہا ایس سی او مسقبل قریب میں ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ،انکیبیوشن سنٹر کا قیام عمل میں لائے گی جبکہ
آئی پارک منصوبے پر کام کا آغاز ہو گیا ہےجس سے نہ صرف طلباء کو فائدہ ہو گابلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے.انھوں نے کہا covid-19 کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، خصوصًا طلباء کو اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مشکلات پیش آئیں تاہم ایس سی او نے طلباء کی مشکلات اور پریشانیوں کا ادراک کرتے ہوئے آئن لائن کلاسوں کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کیے،جس کے تحت گلگت بلتستان کے مختلف 13 علاقوں میں ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کمیونٹی سنٹرز قائم کیے جہاں طلباء انٹرنیٹ کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں، جبکہ بتدریج مزید کمیونٹی سنٹرز بھی بنائے جا رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا ایک اہم منصوبہ فائبر ٹو ہوم پر کام کا آغاز ہو گیا ہے، جو کہ ابتدائی طور پر گلگت، سکردو، چلاس، کریم آباد میں شروع کیا جا رہا ہے، یہ اپنی نوعیت کا اہم منصوبہ ہے جہاں صارفین کو گھر کی دہلیز تک فائبر کے ذریعے “ٹرپل پلے”سروس فراہم کی جائے گی جس میں صارفین کو ٹی وی، انٹرنیٹ اور ٹیلی فون تینوں سہولیات میسر ہونگی۔ انھوں نے کہا سیاحت کی ترقی میں کمیونیکیشن کا اہم کردار ہے، سیاحت کے فروغ کے لیے ایس سی او اہم اقدامات کر رہی ہے، جس کے تحت شاہراہ قراقرم پر 65 سے زائد ٹاور نصب کیے جائیں گے، اس منصوبے کی تکمیل سے پورے شاہراہ پر صارفین کو بلا تعطل
سروس مہیا ہو گی۔انھوں نے کہا ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں کہ ایس سی او دیگر نجی کمپنیوں کی راہ میں رکاوٹ ہے، یہ باتیں صرف قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں،اور حقیقت کے منافی ہیں، گلگت بلتستان میں تمام کمپنیاں اپنی سروسسز فراہم کرنے کے لیے مکمل آزاد ہیں، حتیٰ کہ ایک نجی کمپنی نے فور جی کی سہولت دے بھی دے رکھی ہے، اگر ایس سی او رکاوٹ ہوتی تو یہاں کیسے دیگر کمپنیاں اپنی سروسسز دے رہی ہیں۔سیکٹر کمانڈر نے کہا ایس سی او کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے، ایس سی او ان علاقوں میں بھی اپنی سروسسز دے رہی ہے جہاں سال بھر سخت موسمی حالات کا سامنا رہتا ہے، لیکن چونکہ گھر گھر ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولت پہنچانا ہمارا مشن ہے اسی جذبے کے تحت مشکلات اور پریشانیوں کے باوجود دن رات کوشاں ہیں ۔ صارفین کو کسی بھی قسم کی شکایات ہوں یا کوئی عارضی خلل پیش آئے تو تنقید برائے تنقید کی بجائے مثبت انداز میں نشاندہی کی جانی چاہئے تاکہ صارفین کی جلد از جلد شکایات کا ازالہ ہو سکے۔ ایس سی او اپنے صارفین کو یقین دلاتا ہے کہ ادارہ اپنے صارفین کی شکایات کو سنجیدگی سے لیتا ہے اور جب بھی کوئی شکایات موصول ہوتی ہے اس پر فوری ایکشن ہوتا ہے، اور اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جاتی اور ہر ممکن اقدامات کیے جاتے ہیں۔
فور جی انٹرنیٹ سروس کے حوالے سے دیگر کمپنیوں کی راہ میں ایس سی او رکاوٹ ہے کیا؟ سیکٹر کمانڈر ایس سی او گلگت بلتستان کا بڑا بیان سامنے اگیا
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا