گلگت (پ ر) معروف اداکارہ نائلہ جعفری نے گزشتہ دنوں الزام لگایا تھا کہ مکان مالک کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہے اور مکان خالی کرانے پر زور دیاجا رہاہے گھر پر پتھر بھی مارے گئے. اس موقف کے ساتھ اداکارہ نائلہ جعفری نے متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر کیلئے درخواست بھی جمع کرائی تھی. انکا موقف سوشل میڈیا میں وائرل ہونے کے بعد مکان مالک تمغہ امتیاز شبیر حسین کا موقف بھی سامنے آگیاہے شبیر حسین کا کہناہے کہ نائلہ جعفری جب مکان کی تلاش میں ائیں تو میں نے دو درجن سے زائد مکانات اسکو دکھائے انہیں پسند نہیں آیا اور میرے مکان پر انہوں نے ہاتھ رکھا جس پر میں نے کہاکہ میں مکان فروخت کرنا چاہتاہوں کوئی خریدار آئے تو آپکو پریشانی ہوگی انہوں فروخت کرنے کی صورت میں خالی کرنے کی حامی بھر اور ہمارے درمیان زبان معاملہ طے ہوگیا ۔چند ماہ بعد جب فروخت کرنے کی غرض سے ان سے مکان خالی کرنے کا مطالبہ کیاتو انہوں نے انکار کیا اور کہاکہ ہماری ملاقات عدالت میں ہوگی جس کے بعد وہ عدالت بھی گئی عدالت نے میرے حق میں فیصلہ دیا جس کے بعد نائلہ جعفری نے گھر پر پتھر مارنے اور دھمکیاں دینے کا ڈرامہ رچایا انہیں کسی نے کوئی دھمکی نہیں دی ہے اور نہ ہی گھر پر پتھر مارے گئے ہیں. اگر پتھر مارے گئے ہیں تو اس نتیجے میں کوئی نقصان ہوا ہے تو دکھایا جائے انہوں نے کہاکہ نائلہ جعفری کا میں آج بھی احترام کرتاہوں وہ ہماری مہمان بہن ہے کسی بہن کو زلیل کرنا یا عدالت میں گھسیٹنا ہماری روایات میں نہیں ہے شبیر حسین نے کہاکہ مقامی لوگوں نے پہلے بھی نائلہ جعفری کے تویہ کی ہم سے شکایت کی اور مکان خالی کرانے کو کہاگیا لیکن میں نے مناسب نہیں سمجھا ۔ اب مجھے لگتاہے کہ نائلہ جعفری کو کوئی ہمارے خلاف اکسارہاہے جس سے گلگت بلتستان کے مہمان نواز روایات اور ماؤں بہنوں کےاحترام کا وقار مجروح ہو رہاہے ۔ انہیوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر نائلہ جعفری کا موقف وائرل کرنے والوں کو میرا موقف بھی لینا چاہے تھا ۔
اداکارہ نائلہ جعفری کا گلگت میں مالک مکان پر سنگین الزام، مالک مکان کا موقف بھی آگیا.
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا