سکردو (پ،ر) عوامی ایکشن کمیٹی کھرمنگ کا ہنگامی اجلاس آج مورخہ 6 اگست کو دیوسائی پیلس سکردو میں منعقد ہوئی اجلاس میں کھرمنگ ڈسٹرکٹ میں ڈومیسائل کی اجراء کے حوالے سے سائیلان کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بےجا تنگ کیا جانے کے حوالے سے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کھرمنگ سازش کے تحت عوام کو سہولیات کی فراہمی میں روڑے اٹکارہے ہیں اسوقت شہروں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوا چاہتا ہے اور کھرمنگ ڈسٹرکٹ کے طلباء ڈومیسائل کی عدم فراہمی کی وجہ سے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخلے سے محروم رہ جانے کا شدید خدشات لاحق ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کے رویئے سے لگتا ہے کہ وہ کھرمنگ میں تعلیم دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔عوامی ایکشن کمیٹی ضلعی انتظامیہ کو باور کراتے ہیں کہ وہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہوئے ایمانداری سے اپنی زمہ داریوں سے عہدہ برآ ہو ۔ خاص کر طلباء کو ڈومیسائل کے اجراء کو غیر ضروری تعطل کا شکارنہ کرے اور فوری اجراء کو ممکن بنائیں ورنہ ایکشن کمیٹی راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے۔۔
ضلع کھرمنگ میں ڈومیسائل کا حصول عوام کیلئے عذاب بن گیا، عوامی ایکشن کمیٹی کا سخت تنبیہ.
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا