گلگت (پ۔ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریڑی اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو گلگت بلتستان میں کرائے کے امیدواروں کی تلاش ہے اس لئے انتخابات میں تاخیر کی جارہی ہے۔ تحریک انصاف ملک میں تبدیلی نہیں تباہی لائی ہے۔ تبدیلی کا خواب عذاب بن چکا ہے۔نئے پاکستان میں مہنگائی، بےروزگاری، مافیا نوازی اور معیشت کی تباہی کے سوا کچھ نہیں۔ سونامی سرکار کے دو سال پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے۔ پیپلز پارٹی ابھی اور اسی وقت انتخابات کے لئے تیار ہے اور گلگت بلتستان کے باشعور عوام پیپلز پارٹی کو بھاری مینڈیٹ دینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں ہزاروں افراد کو بے روزگار کیا گیا عوام پر مہنگائی کے مسلسل ڈرون حملے کئے گئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ نہیں کیا گیا ملکی معیشت کا پہیہ الٹا گھمایا گیا اور مافیاز کو لوٹ مار کی کھلی چھوٹ دی گئی۔ این آر او نہ دینے کی بھڑکیں مارنے والوں نے جاسوس،دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کو این آر او دے دیا ہے۔ عمران خان نے سیاسی انتقام میں مارشل لاء کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کو درکار مطلوبہ کرائے کے امیدواروں کی تعداد پوری ہونے تک انتخابات میں تاخیر کی جارہی ہے کیونکہ اس وقت انتخابات ہوئے تو ان کی ضمانتیں ضبط ہونا یقینی امر ہے۔ تحریک انصاف کی صوبائی قیادت کے اعصاب پر کرنے کی بدولت وفاقی حکمران جماعت کو شکست فاش ہوگی۔
پی ٹی ائی گلگت بلتستان میں انتخابات میں تاخیر کیوں کی جارہی ہے؟ پی پی پی کے سیکرٹری اطلاعات نے اس حوالے سے بڑا بیان دے دیا
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا