سکردو (ٹی این این) خطیب مرکزی امامیہ جامع مسجد سکروو اور قائد امامیہ بلتستان شیخ محمد حسن جعفری نے مرکزی جامع میں نماز جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام میں جنسی ذیادتی ثابت ہوا تو سنگسار کرکے مارنے کا حکم ہے اور سکردو میں حالیہ دنوں ہونے والی واقع کی بھر پور مذمت کرتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دیا جائے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی قبیح حرکت کرنے سے پہلے ہزار بار سوچے. انہوں نے بلتستان جیسے علاقے اس طرح کے واقعات کی بڑھتی ہوئی شرح پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور علمائے کرام سمیت کو معاشرے پر گہری نظر رکھتے ہوئے نشاندہی کا مطالبہ کیا ہے.
یاد رہے سکردو میں جسنی زیادتیوں کے بڑھتے ہوئے شرح پر پہلی بار تحریر نیوز نیٹ ورک نے تحقیقاتی رپورٹ پر مبنی خبر چلائی تھی. اس خبر کے ردعمل میں تحریر نیوز نیٹ ورک کے ادارتی ٹیم کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنا کر بلتستان کے خلاف سازشوں میں شامل عناصر قرار دیا تھا. لیکن متعلقہ اداروں جانب سے چھان بین کے بعد خبر سچ ثابت ہوئی تھی. ذرائع کے مطابق سکردو میں جنسی زیادتی جیسے کرائم کی ایک وجہ رات گئے سنوکر کلب پر اوباش لڑکوں کا مسلسل ہونا اور رات کے وقت منعقد ہونے والے مختلف میوزیکل پروگرامز اور والدین کا اپنے بچوں کے حوالے سے لاعلمی ہے.
جنسی ذیادتی میں ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزا دی جائے. شیخ محمد حسن جعفری.
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا