سکردو کے بے روزگاروں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے کئی سرکاری محکموں کے سربراہان کے خلاف سکردو یوتھ ایکشن کمیٹی نے بڑا اعلان کردیا

0 0

سکردو(ٹی این این) سکردو یوتھ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین کور کمیٹی آغا رضا صدر مظاہر حیسن جنرل سیکرٹری قمر نجمی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہد حسن سیکرٹری اطلاعات قاسم شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سکردو کے مختلف محکموں میں کئی عرصے سے ٹیسٹ انٹرویو نہیں لیا جارہا ہے اور یوتھ ایکشن کمیٹی نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ اب ان محکموں کے خلاف عدالت سے رجوع کرینگے اور ہسکردو کے کئی سرکاری محکموں میں پچھلے کئی عرصے سے خالی آسامیوں کے لیےء درخواستیں جمع کیئے ہوئے ہیں.جن پر تا حال عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے ان محکموں میں .محکمہ برقیات محکمہ زراعت محکمہ تعمیرات محکمہ PHE .ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن محکمہ سیاحت محکمہ پولیس ان تمام محکموں میں امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی هوئی ہیں تاہم ان خالی آسامیوں پر اب تک بھرتی کا عمل مکمل نہیں کیا گیا جو کہ اس علاقے کے بے روزگاروں کے ساتھ زیادتی ہے. لہذا ان آسامیوں پر جلد از جلد بھرتیوں کا عمل شروع کیا جائے سکردو کے مندرجہ ذیل ڈیپارٹمنٹس میں پی سی فور منظور نا ہونے کی وجہ سے عوامالناس کو مشکلات کا سامنا ہے.اور ساتھ ساتھ ان اداروں کی کارکردگی بھی متاثر ہیں. گرلز ڈگری کالج سکردو ٹراما سنٹر،برن سنٹر،بلڈ بنک وغیرہ آر ایچ کیو ہسپتال سکردو لہذا ان ڈیپارٹمنٹس کے پی سی فور کی جلد از جلد منظوری دیں تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی کے ساتھ ساتھ نئی آسامیوں کی تخلیق سے بے روزگاری میں بھی کمی هو سکے ورنہ ان محکموں کے سربراہان اور گلگت بلتستان انتظامیہ کے خلاف عدالت میں رٹ دائر کرینگے سکردو کے بے روزگاروں کے ساتھ سوتیلی مائوں جیسا سلوک ناقابل برداشت ہے سکردو یوتھ ایکشن کمیٹی سکردو کے ساتھ ہونے زیادتیوں پر کبھی خاموش نہیں رہینگے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website