ضلعی انتظامیہ سکردو نے احساس پروگرام کی رقم کی تقسیم کے حوالے سے بڑا اقدام اٹھا لیا

0 0

سکردو(پ ر) ڈپٹی کمشنر سکردو خرم پرویز نے اسسٹنٹ کمشنر سکردو حافظ کریم داد چغتائی اور تحصیلدار ہیڈ کوارٹر انیلہ مہدی کے ہمراہ احساس ریلیف پروگرام کے تحت فیزI کے مستحق خاندانوں کو دیئے جانے والے رقوم کی ادائیگی کے حوالے سے سکردو شہر کے مختلف کیش پوائنٹس کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام کیش پوائنٹس پرہینڈ سینٹائزر کی موجودگی کو خصوصی چیک کیا اور کیش پوائنٹس والوں کو سختی سے ہدایات دی گئی کہ تمام پوائنٹس پر کیش اور ہینڈ سینٹائزر کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے وہاں ڈیوٹی پر موجود عملہ مال اور میل و لیڈی پولیس کو ہدایات دی کہ وہ سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں اور کیش پوائنٹس کے باہر زیادہ سے زیادہ رش نہ ہونے دیں تاکہ رقوم کی وصولی میں کسی کو کوئی مشکلات درپیش نہ ہو۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %