ضلع دیامر میں کرونا وائرس کے تین مریضوں کی تصدیق،پولیس نے دفعہ 144 نافذ کردیا۔

0 0

دیامر (نامہ نگار خصوصی) محکمہ صحت ضلع دیامر کے ضلعی ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر صلاح الدین نے ضلع دیامر میں کرونا کے تین متاثرین کی تصدیق کردی ہے. میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُنکا کہا تھا کہ چلاس گوہر آباد سے تعلق رکھنے والے تبلیغی جماعت کے تین آفراد نوشیروان ولد شیرغازی، شفقت اللہ ولد بہادر خان اور زین العابدین ولد گل شیرنامی تبلیغی جماعت سے فارغ ہونے والے افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ تینوں آفراد حالیہ دنوں قصور اور راجن پور میں تبلیغی جماعت میں شرکت کرکے واپس آئے تھے۔دوسری طرف چلاس سے کورونا کے تین کیس سامنے آتے ہی پولیس نے سختی شروع کر دی ہے دیامر پولیس نےدفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درجنوں شہریوں کو گرفتار کرکے سٹی تھانہ چلاس منتقل کر دیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %