گلگت(پ،ر) گلگت بلتستان کے لاپتہ افراد کا تاحال بازیاب نہ ہونا صوبائی حکومت اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔دیامر کے نوجوان بدر منیر دوماہ سے جبکہ بارگو گلگت کے رہائشی صفدر حسین 6ماہ سے لاپتہ ہے دونوں کی بازیابی کیلئے ضروری اقدامات ناگزیر ہیں.ان خیالات کا اظہار مولانا سلطان رئیس چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے باشندوں کو اس طرح سے اغواء کرنا اور انکی بازیابی کیلئے اقدامات نہ اٹھانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اغوا کار اور ادارے ایک پیج پر ہیںانہوں نے مزید کہا کہ حساس ادارے اس بارے فوری تحقیقات کرتے ہوئے مغویوں کو بازیاب کرائیں اور صوبائی حکومت بھی اپنا کردار ادا کریںانہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہیں ہوئے مغویوں کے ورثا کو مطمئن نہیں کروایا گیا تو عوامی ایکشن کمیٹی میدان میں آئیے گی اور گلگت بلتستان کے ایک ایک فرد کی حفاظت کی جائے گی۔انہوں نے دونوں مغویوں کے ورثا کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ مزید حکومتی عدم توجہی کی صورت میں انکی مشاورت سے سخت ترین لائحۂ عمل کا اعلان کیا جائے گا
گلگت بلتستان کے لاپتہ افراد کا تاحال بازیاب نہ ہونا حکومت اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔مولانا سلطان رئیس
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا