سکردو(پ،ر) راولپنڈی سے سکردو کیلئے سفر کرنے والی ایک اور نجی ٹرانسپورٹ کمپنی سما ٹریول کا کوسٹر حادثے سے بال بال بچگئے۔ کوسٹر میں موجود مسافرین کے مطابق پنڈی سے سکردو سے سفر کرنے والے کوسٹر کے اندرکوہستان پٹن کے قریب پونچتے ہی ایک دم دھواں اُٹھنا شروع ہوگیا تو مسافروں نے پریشان ہوکر احتجاج کیا تو ڈرائیور کہتے رہے کہ پنکھے کی دھواں ہے کوئی پریشانی والی بات نہیں۔مسافرین کے مطابق احتجاج کے باوجود ڈرائیور نے چیک کرنا مناسب نہیں سمجھا اور پٹن کوہستان کے مقام پہنچتے ہی کوسٹر کا بریک فیل ہوگیا ۔مسافرین کے پوچھنے پر ڈرائیور نے بتایا کہ گاڑی کا بریک کام نہیں کر رہا ہے اور کوسٹر کا ایکسل بھی اُتر رہا تھا ۔ مسافرین کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ اگر کسی موڑ پر یا پہاڑ کے اوپر پیش آتے تو بلتستان کے عوام کو ان ٹرانسپورٹ کمپینوں کی نااہلی اور محکمہ ایکسائز کی کوتاہی سے مزید 26 لاشوں کا تخفہ ملنا تھا لیکن خوش قسمتی سے یہ واقعہ کوہستان کے میدانی علاقے میں پیش آیا۔ مسافرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے گلگت بلتستان کے تمام پرائیوٹ ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے گاڑیوں کی از سر جانچ پڑتا ل کریں تاکہ مزید قیمتی جانوں کا نقصان نہ ہو۔

More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا