کھرمنگ(ٹی این این) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت ضلع کھرمنگ کے دفتر سے جاری نوٹفیکشن کے مطابق محکمہ زراعت وزیر اعظم پاکستان عمران خان کےمشن کی تکمیل کرتے ہوئے ضلع کھرمنگ کے کسانوں میں مفت خوبانی ،سیپ،چیری،ناشپاتی،آڑو،بادام کے پودوں کی تقسیم کرنے کافیصلہ کیا ہے جس کیلئے کسانوں کو شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ محکمہ ذراعت ضلع کھرمنگ کے دفتر سے رجوع کرنے کو کہا گیا ہے۔ عوامی حلقوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پہلے سے کسانوں کی جانب سے اپنے آپ لگائے گئے پودوں کی حفاظت کیلئے مختلف ندیوں کے کنارے آباد زمینوں کی بچاو کیلئے سرکاری سطح پر واٹر شیڈ کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ گرمیوں کے موسم میں ہرسال سیلابی ریلے آنے کی وجہ سے کسانوں کی سال بھر کا محنت چند منٹ میں دریا برد ہوجاتی ہے۔ موضع منٹھوکھا سے تعلق رکھنے والوں نے ڈپٹی کمشنر کھرمنگ سے خصوصی طور پر مطالبہ کیا ہے کہ منٹھوکھا کا شمار ضلع کھرمنگ کے خطرناک ندیوں میں ہوتا ہے جہاں ہر سال گرمیوں کے موسم میں طوفانی سیلاب کی وجہ سے کسانوںکے سر بھر کی محنت پانی کی نذر ہوجاتی ہے اس سلسلے کو روکنے کیلئےمحکمہ زراعت کو اہم کردار ادا کرنا چاہئے کیونکہ اس ندی کے دونوں اطراف میں زراعت اور سیاحت کے بے پناہ موقع موجود ہیں جس ہر توجہ دیکر مزید خوبصورت بنایا جاسکتا ہے۔
محکمہ زراعت ضلع کھرمنگ نے عوام میں مفت پھلدارپودوں کی تقسیم کا اعلان کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا