گلگت بلتستان میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا اصل ذمہ دار کون؟ اپوزیشن لیڈر نے پول کھول دی

0 0

گلگت(پ،ر) قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی گلگت بلتستان کی پانچ سالہ کارکردگی گلگت بلتستان میں 20 گهنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے.گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھانے کے بیانات صرف اخباروں کی حد تک درست ہے عملی میدان میں کہیں پر ترقی نظر نہیں آرہی ہے. 20 سے 22 گهنٹے کی لوڈشیڈنگ نے اس بدنیت حکومت کی کارکردگی کا پول کهول دیا ہے. آج پورا گلگت بلتستان تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے. جتنے بھی بجلی کے منصوبوں کے پروپوزل دیے سب کو بدنیتی کی وجہ سے کینسل کروائے گئے. حلقہ نمبر 3 کا منتخب نمائندہ صرف اور صرف سہولتکاری کرتا ہے. دنیور میں ایک واٹر سپلائی سکیم اور چند لنک روڈز کے علاوہ کیا بنوایا ہے اس کے علاوہ پورے حلقے کو نظرانداز کر دیا ہے. انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا کے لئے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے. انہوں نے کہا ہے پہلے سال میں نے حراموش پاور ہاوس کی کیپسٹی بڑھا کر 3 میگاواٹ کرنے کا پروپوزل دیا مگر بدنیتی کی بنیاد پر پروپوزل کو کینسل کروا دیا. دوسرے سال خلتارو حراموش میں 1 میگاواٹ کا پروپوزل دیا اسے بھی رکوا دیا. اسی طرح بگروٹ کے مقام میں 7 میگاواٹ کا پروپوزل بنوایا مگر وہ پروپوزل بھی وزیر اعلٰی کی بدنیتی اور تعصب کا نظر ہوا.وزیر اعلی نے اربوں روپے صرف اور صرف سڑکوں کی کارپیٹنگ پر اس لئے لگایا کہ وہاں سے اس کو اس کا حصہ مل سکے. ڈاکٹر اقبال صرف اور صرف وزیر اعلی کے لئے سہولت کاری کرتا ہے. دنیور کے علاوہ باقی حلقے میں کام کرنا بدعت سمجھتے ہیں.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website