سکردو (ایس ایم موسوی) سکردو حلقہ دو سے پی ٹی آئی کا متوقع امیدوار محمد ذاکر ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتخابات 2020 جی بی عوام کےلیے انتہائی اہمیت کے حامل ہے کیونکہ لوگ پیپلز پارٹی اور نون لیگ سے بیزار ہوچکے ہیں۔ گورنر اور صوبائی صدر کے درمیان کوئی اختلاف نہیں یہ باتیں مخالف پارٹی کے لوگ پھیلارہے ہیں۔ امید ہے راجہ جلال صاحب اور سید جعفر صاحب مل کر آنے والے انتخابی چیلنجز سے مقابلہ کریں گے۔ مخالفین ہمیں کمزور کرنے کےلیے آپس میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہمیں ذمہ داران سے بہت ساری امیدیں وابسطہ ہیں۔ کچھ دنوں پہلے میرے ایک بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔ میں کسی شخص کو ٹارکٹ کرنے یا اختلاف پھیلانے کا حامی نہیں ہوں۔ بلکہ عوامی مسائل کو حل کرنے اور پارٹی کو مظبوط کرنے کےلیے سب کو ساتھ لیکر چلنے پر یقین رکھتا ہوں۔ ٹکٹ کی تقسیم کے حوالے سے افواہیں بےنیاد ہے۔ کارکن افواہوں پر کان نہ دھریں بلکہ پارٹی کو منظم اور مظبوط کرنے کی کوشش کریں۔ الیکشن لڑنا اور ٹکٹ کی حصول کےلیے کوشش کرنا ہر کسی کا حق ہے فیصلہ وہی ہوگا جو حلقے کے عوام چاہے۔ سیاسی پارٹیوں میں ہر ایک کی الگ اہمیت ہوتی ہے اور لوگوں سے ہی یہ جماعتیں وجود میں آتی ہے۔ ہم نے بہت محنت اور مشکلوں سے اس پارٹی کو عوام کے درمیان لایا ہے۔ امید ہے پارٹی ذمہ داران عوامی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب اور غیر جانب دار طریقے سے ٹکٹ تقسیم کریں گے۔ میں نہیں چاہتا کہ آپس میں کوئی اختلاف ہو۔ ہر کسی کی عزت کرتا ہوں اور عزت دینے اور لینے پر یقین رکھتا ہوں۔
مخالفین ہمارے پارٹی کے اندر انتشار پھیلا کر کیا فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ٹکٹ کے حوالے سے کیا فیصلہ ہونا ہے پی ٹی ائی رہنما زاکر ایڈووکیٹ نے بڑا بیان جاری کردیا
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا