خالصہ کے نام پر عوامی اراضیوں پر قبضے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ شیخ فداحسن عبادی

0 0

سکردو(نامہ نگار خصوصی)مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو بلتستان کے نائب خطیب شیخ فدا حسن عبادی نے خطبہ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں خالصہ سرکار کی غلط تشریح کرکے عوامی اراضیوں کو بغیر کسی معاوضے کے مسلسل قبضوں کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔ اُنکا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں کوئی بھی زمین سرکاری نہیں بلکہ عوام کی ملکیت ہے لہذا بلتستان میں بغیر معاوضہ کے زمین پر قبضے کی کوئی گنجائش نہیں۔ اُنکا مزید کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے پہاڑوں تک کو معاوضہ دیا گیا لیکن بلتستان میں مسلسل بغیر کسی ہزاروں کنال پر قبضہ کیا گیا۔ اُنہوں نے حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اگر خالصہ کے نام پر قبضے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا تو بلتستان بھر علمائے کی نگرانی میں سخت احتجاج ہوگا۔ اُنکا مزید کہنا تھا کہ تہتر سالوں سے آئینی حقوق نہ ملنے پر خاموش ہیں لہذا مزید خاموشی نہیں ہوگی ۔اُنہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سکردو کی تبادلے کا مطالبہ کیا اور بلتستان پولیس کو دیگر اضلاع میں تعینات کرنے کو بلتستان پولیس کے اوپر ظلم قرار دیتے ہوئے دیگر اضلاع میںفرائض سرانجام دینے والے جوانوں کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website