ضلع شگر میں اسسٹنٹ کمشنر کی تعینات میں مسلسل تاخیر، عوام کو مسائل کی حل کیلئے شدید مشکلات درپیش۔

0 0

شگر(عابدشگری)ایک ہفتہ بیت گئے ضلع شگر میں اسسٹنٹ کمشنر کا تعینات نہ ہوسکا۔سائلوں کو مسائل حل کرنے میں مشکلات درپیش ہونے گے۔زین العابدین میرانی کی وفاق میں خدمات واپسی کے بعد دوسری کوئی اسسٹنٹ کمشنر کا تعیناتی عمل میں لایا جاسکا۔تفصیلات کے مطابق ضلع شگر میںتعینات اسسٹنٹ کمشنر کی وفاق میں خدمات واپسی کے بعد یکم نومبر کو زین العابدین میرانی سٹیشن سے چارج چھوڑ کرواپس روانہ ہوچکے ہیں۔ جبکہ ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی کسی اسسٹنٹ کمشنر کی تعیناتی عمل میں نہیں لایا جاسکا ہے۔ جس کی وجہ سے سائلیں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔لوگوں نے حکام بالا خصوصا چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ شگر میں فوری طور اسسٹنٹ کمشنر کی پوسٹ پر کسی ایماندار اور فرض شناس آفیسر کو تعینات کیا جائے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website