ہنزہ(بیورورپورٹ)پروگریسیو یوتھ فرنٹ ہنزہ کے چیئر مین و سینئر رہنماء عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان آصف سخی نے کہا ہے کہ مرکزی ہنزہ سمیت پورے گوجال میں بجلی کی بار بار بندش اور بغیر شیڈول کے لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، محکمہ برقیات حکام اور ن لیگی ورکرز کمیشن اور تھرمل جنریٹروں کیلئے سپلائی کے ذریعے کمانے کے خاطر ہنزہ کے اہم پن بجلی گھروں کو پس پشت ڈالنے کی سازش ہورہی ہے۔انہوں نے بدھ کے روز میڈیا کے نمائندوں سے ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ گوجال پھسو 2میگاواٹ بجلی گھر کے منصوبے کی تعمیرمیں تاخیر کرنا صوبائی حکومت کی علاقے سے بدنتی کا ثبوط ہے،گوجال جیسے اہم خطے میں 24گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کرنان لیگی حکومت اور حفیظ الرحمن کی علاقے کو دیوار سے لگانے اور عوام کی ذخموں پر نمک پاشی کی مترادف ہے۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسگار پاور پراجیکٹ کی ناکامی کی وجوہات جاننے کیلئے ایک صاف و شفاف کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرواکے ملوث افراد کو قرار واقعی سزز دلوائی جائے۔اصف سخی نے کہا کہ ہنزہ کے عوام کی خاموشی اور شرافت کو بغیرتی نہ سمجھی جائے، جب ہنزہ کی عوام اپنے حقوق کیلئے نکلتی ہے تو تاریخ رقم کرلیتی ہے، صوبائی حکومت اور سرکاری ادارے اس حساس خطے کے نوجوانوں کو ہر طرح کے سازشوں کے ذریعے دیوار سے لگاکر کسی غیر قانونی اقدام اٹھانے پر مجبور نہ کریں، اگر مزید ہنزہ کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اسی طرح نظر انداز کرنے کی کوشش کی گئی تو عوام اور بالخصوص نوجوانوں کو لے کر سی پیک روٹ پر دھرنہ دیا جائے گا اور کسی بھی ناخوش گوار واقعہ رونماء ہونے کی صورت میں صوبائی حکومت اور ہنزہ کی ضلعی انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔
ہنزہ بھر میں بجلی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔آصف سخی
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا