گلگت بلتستان میں قوم پرست و ترقی پسند سیاسی کارکنوں کو سیاسی سرگرمیوں سے روکا جارہا ہے۔ تعارف عباس ایڈوکیٹ

0 0

استور(پ،ر)گلگت بلتستان بچاو تحریک کے مرکزی کنوینیر کامریڈ شبیر مایار کی بلاجواز گرفتاری اور بلتستان سٹوڈنٹس پنجاب کے صدر توصیف حسین کو بلتستان پولیس کی طرف سے کال کر کے بلاجواز خوف و ہراس اور ڈرانے ڈھمکانے کی شدید الفاظ میں مزمت کی جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار قراقرم نیشنل مومنٹ کے سابق مرکزی جنرل سیکریٹری تعارف عباس نے استور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا۔انھوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں قوم پرست و ترقی پسند سیاسی کارکنوں کو سیاسی سرگرمیوں سے روکا جارہا ہے جو کہ بنیادی انسانی حقوق کی سریہن خلاف ورزی غیر قانونی و غیر آیینی اقدام ہے۔ظلم جبر طاقت کے زور پر پرامن سیاسی رہنماوں کو زد کوب کرنا ٹھیک نہیں ہے۔پرامن سیاسی سرگرمیوں کی اجازت قانون و آیین دیتا ہے اسلیے ان ہتھکنڈوں کو فی الفو بند کیا جاے ورنہ پورے گلگت بلتستان پاکستان اور عالمی سطح ہر احجاج کی کال دی جاے گی تاکہ گلگت بلتستان میں سیاسی کارکنوں کو زد و کوب کرنا بند کیا جاسکے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website