عجب کرپشن کی غضب کہانی، ضلع کھرمنگ میں 8 لاکھ کیNCP سرکاری گاڑی کی مرمت کیلئے 9 لاکھ کاٹینڈر۔

0 0

کھرمنگ (ٹی این این) ضلع کھرمنگ محکمہ واٹر اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹیو انجینئر واٹر اینڈ پاور کے زیر استعمال نان کسٹم پیڈ گاڑی جس کی مارکیٹ قیمت آٹھ لاکھ بتایا جاتا ہے۔ لیکن محکمہ نے کرپشن کی ایک نئی داستان رقم کرتے ہوئے مذکورہ گاڑی کی مرمت کیلئے نو لاکھ سولہ ہزار بیس روپے کی ٹینڈر جاری کردیا۔ محکمہ واٹر اینڈ پاور ضلع کھرمنگ کے دفتر سے جاری ٹینڈر لیٹر کے مطابق این سی پی گاڑی بی ایل این1312 کی مرمت کیلئے ٹینڈر جاری کیا ہے جس کیلئے 30 دن کا وقت ہے۔
یاد رہے ضلع کھرمنگ بننے سے لیکر آج تک ترقیاتی کاموں کے حوالے سے قبرستان کا منظر پیش کر رہا ہے لیکن کوئی پوچھنے والے نہیں۔ ضلع میںتعمیر کردہ بجلی گھروں میں غیر معیاری اور ناقص مٹیرئل کی استعمال کی وجہ سے افتتاح سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہیں۔ طولتی بجلی گھر فیز ٹو میں 3 کرووڑ کی مف کیلئے اس وقت ساڑھے پانچ کروڑ کی ادائیگی کر دی گئی ہے اور اس کرپشن میں کمیشن کیلئے ضلع کے اہم عہدے دارن ملوث ہونے کی اطلاع ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے قومی احتساب بیورو کا اس قسم کے میگا کرپشن پرمکمل لاعلمی کی وجہ سے شدید تشویش پایا جاتا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلع کھرمنگ کی ترقی میں سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران سب سے بڑی رکاوٹ ہے لہذا نیب کو چاہئے کہ ضلع میں بے لگام سرکاری کرپشن کا نوٹس لیں کیونکہ حکومت کی جانب سے اس طرف بلکل ہی توجہ نہیں دیا جارہا ہے کیونکہ عوامی نمائندہ خود اس کے قسم کرپٹ عناصر کی براہ راست پشت پناہی کرتے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %