انجمن تاجران سکردو کے وفد کاوفاقی وزیر علی امین گنڈاپور طویل ملاقات،عوامی مسائل پر مبنی چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش۔

0 0

سکردو(پ۔ر) وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے انجمن تاجران سکردو کے مرکزی دفتر میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر اور کابینہ سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی وفاقی وزیر کے ساتھ اپنے دفتر میں اس اھم ملاقات کے دوران صدر مرکزی انجمن تاجران سکردو نے امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی حکومت کو درج ذیل اھم مطالبات کئیے
ا ۔ پورے پاکستان میں جہاز کے کرایوں کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا ھے کہ اسلام آباد اور سکردو کےدرمیان کرایہ بہت زیادھ ھے یہاں ایک سائیڈ کے لئیے دو طرفہ کرایہ لیا جاتا ھے لہذا اس ناانصافی کی فوری خاتمے کے لیئے کرائے کو فوری طور کم کیا جائے۔
2۔ سکردو میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے اور پینے کے پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئیے شوٹنگ نا لے کو فوری طور سدپارہ ڈیم میں ڈائیورڈ کیا جائے ۔
3۔اضلاع اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے بلتستان کو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رھا ھے لہذا پی ٹی آئی حکومت نئے اضلاع اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے بلتستان کی محرومیوں کے خاتمے کے لئیے ضروری اقدامات کرے ۔
4۔گلگت میں چیف سکریٹری اور ایڈیشنل چیف سکریٹری دونوں موجود ھے ۔لہذا ایڈیشنل چیف سکریٹری کو مکمل طور پر اختیارات دیکر سکردو میں رکھا جائے ایسا ممکن نہ ہونے کی صورت میں چیف سکریٹری سمیت باقی تمام سیکریٹریز کو مہینے میں دس دن سکردو میں رکھا جائے۔
5۔ سکردو روڈ پر بننے والے 5 ٹنل کو منسوخ کیا گیا ھے جبکہ اسے شروع میں بجٹ میں شامل کیا گیا تھا ۔ایف ڈبلیو او کے کمانڈر جنرل افضل سے انجن تاجران کی ملاقات میں بھی وعدھ کیا تھا اس کے با وجود اسکی تنسیخ بلتستان کے عوام کے ساتھ زیادتی ھے۔
6۔سکردو شہر میں مختلف جگہوں پر جدید فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں ۔
امین گنڈاپور نے ٹنل کے حوالے سے ایف ڈبلیو او کے کمانڈر سے ملنے کا وعدھ کیا جبکہ باقی تمام مطالبات کو فوری حل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %