سکردو(پ،ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے فنڈز کی کمی کا بہانا بنا کر بلتستان یونیورسٹی کو قراقرم یونیورسٹی میں ضم کرنے کا لیٹر جاری کر دیا ہے۔ پریس کلب سکردو کے صدر ذیشان مھدی کی سربراہی میں وزیر اعلی سے ملاقات کرنے والے میڈیا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے چار سال کے عرصے میں ڈیڑھ لاکھ کنال بنجر اراضی کو ایفاد منصوبے کے زریعے قابل کاشت بنایا ہے اور اس منصوبے کو رواں سال کھرمنگ، شگر، سکردو سمیت دیگر اضلاع تک توسیع دی جارہی ہے تاکہ پورےگلگت بلتستان میں موجود لاکھوں کنال بنجر اراضی کو قابل استعمال بنایا جاسکے، انہوں نے انکشاف کیا کہ رواں سال ہمارے 19ارب روپیے کے تر قیاتی بجٹ کو وفاقی حکومت نے کم کرکے13ارب روپیے کر دیا ہے جس سے اہم عوامی فلاحی منصوبےمتاثر ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بلتستان یونیورسٹی کے فنڈز کو کم کرکےقراقرم یونیورسٹی میں ضم کرنے کیلے لیٹر جاری کر دیا ہے جس سے بلتستان یونیورسٹی کی فعالیت متاثر ہوجائیگی جبکہ بلتستان یونیورسٹی کی اپنی الگ سنڈیکیٹ، سینٹ اور چارٹر موجود ہے ،انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے اور زبانی نعروں سے نکل کر عملی طور پر عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
بلتستان یونیورسٹی کا وجود خطرے میں پڑ گیا، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا خوفناک انکشاف۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا