بغیر پرمٹ کے بابو سر روڈ پر سفر، ایکسائز پولیس نے سکردومیں مشہ بروم کا دفتر سیل کردیا۔

0 0

سکردو(ٹی این این) ضلع دیامر گٹی داس بابوسر روڈ پر مشہ بروم کے بس کو خوفناک حادثے کےنتیجے میں 26 مسافروں کی ہلاکت اور 13 زخمی ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر عوامی حلقوں کی جانب سے مشہ بروم پر پابندی لگانے کا مطالبہ زرو پکڑ رہا ہے ۔ عوامی حلقوں کی جانب سے مسلسل احتجاج کیا جارہا ہے کہ یہ پہلی بار کا واقعہ نہیں اس کمپنی کے بسوں کا اس سے پہلے بھی کئی بار حادثے کی نتیجے میں کئی درجن لوگ لقہ اجل بن چُکی ہے لیکن سیاسی اثر روسوخ کی بنیاد پر سروس جاری ہے۔
مسلسل عوامی احتجاج کے نتیجے میں آج بلاآخر گلگت بلتستان ایکسائز پولیس نے آنکھیں کھول دی مشہ بروم آفس سکردو سیل کردیا۔ ایکسائز پولیس اور اور مجسٹریٹ نے کاروائی کرکے سکردو آفس سیل کرنے کے بعد مشہ بروم کے تمامدفاتر کوبند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے اُن سے ریکارڈ طلب کیا تو اُن کےپاس مسافروں کی ریکارڈ تک موجود نہیں تھے جبکہ جس روٹ سے (بابوسر) وہ ان مسافروں کو لیکر گئے تھے اس روٹ پر جانے کی انکے پاس پرمٹ ہی موجود نہیں تھا وہ بغیر پرمٹ کے اس روڈ پرسفر کررہا تھا۔عوامی حلقوں کی جانب سے مسلسل مطالبہ کیا جارہا ہے کہ مالکان کو بھی قتل کا مقدمہ درج کرکے اُن کو گرفتار کریں اور تمام مرنے والوں اور زخمیوں کو معاوضہ دلائیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %