سکردو(ٹی این این) بلتستان کی تاریخ کا شرمناک واقعہ ضلع سکردو کے سب ڈویژن روندو تلو بروق میں ونی جسے شرمناک واقعے کے خلاف سوشل میڈیا پر آواز اُٹھانا جرم بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق ونی کیس میں آواز اُٹھانے اور انتظامیہ کو جگانے کی کوشش کرنے والے سول سوسائٹی بلتستان کے کارکنوں کو مختلف ذرائع سے دھمکیا ں دی جارہی ہے۔ سول سوسائٹی کارکنوں کے مطابق اُنہیں باربار کال کرکے دھمکی دی جارہی ہے کہ آپ لوگوں نے ہماری عزت کو اچھالا ہے ہم نے اس معاملے کو تلو بروق روندو میں ہی حل کرنا تھا ہم اپ کو نہیں چھوڑیں گے وغیرہ وغیرہ۔سول سوسائٹی کے رہنماوں نے بلتستان انتظامیہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سےنوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے ونی مرکزی ملزم گرفتار شخص سابق چرمین محمد علی کے نام سے جانا جاتا ہے اور کعلدم تحریک اسلامی کے سرگرم رہنما بھی رہے ہیں اور حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی ہے اُسکا اصلی نام شعبان علی ہے اور رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کپٹن سکندر کا قریبی ساتھی ہے۔
روندو تلوبروق (ونی کیس)، آواز بلند کرنے پر سول سوسائٹی بلتستان کے رہنماوں کو دھمکیاں۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا