گلگت( ٹی این این ) محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان نے مشیر اطلاعات اور سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان کے حوالے سے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر خبر چلانے کے خلاف گلگت کے ایک صحافی ذاکر حسین المعروف ذاکر جرنلسٹ کے نام سائبر کرائم کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کیلئے مقامی پولیس نے نام سرکاری سطح پر خط لکھ دیا۔ اُنہوں نے الزام لگایا کہ خودساختہ صحافی نے بغیر کسی ثبوت کے سرکاری افسر اور اہم سیاسی عہدے دار پر الزام لگایاہے۔ جبکہ مذکورہ صحافی نے سوشل میڈیا فیس بُک پر اس خط کے جواب میں ایک پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا ہے کہ کرپشن کے خلاف خبریں نہ چھاپنے کی آفر ٹھکرانے پر مشیر محکمہ انفارمیشن اور سیکٹری انفارمیشن نے ایف آئی آر درج کرنیکی درخواست دی ہے۔
یاد رہے ذاکر جرنسلٹ نے گزشتہ روز انکشاف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ محکمہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں مشیرشمس میر اور سیکرٹیری فدا حسین کی ملی بھگت سے پیپرا قوانین کی دھجیاں اڑا کر تقریباایک کروڑ کا ٹھیکہ اندرون خانہ اپنے من پسند شخص کو نواز دیا ہے۔سات لاڈز پر مشتمل ٹینڈر جس میں تین عدد جدید ڈی ایس ایل آر کیمرے،لیب ٹاپس ایبل،جنریٹرز ,4,kv،پینا فلیکس،اور گلگت بلتستان کے حوالے سےدستاویزی فلمیں بنانے سمیت دیگر ایٹمز شامل تھے۔جسکا15آگست کو باقاعدہ ٹینڈر اوپن ہونا تھا مگر اُس دن عید الاضی کی چھٹی تھی لیکن ملی بھگت سے نئے تاریخ کا اشتہار چھپوانے کے بجائے پرانی تاریخ پر ہی ڈمی اخبار میں اشتہار چھپوا کر قومی خزانے کو لاکھوں کے مد میں ٹیکہ لگا دیا ۔ اُنہوں نے الزام لگایا ہے کہ اس ٹھیکےکی کاپی اپنے من پسند شخصیات کے علاوہ کسی اور ٹھکیدار کو نہیں دی گئی یوں لاکوں کا ٹھیکہ اپنے ہی من پسند شخص کو اندرون خانہ ٹھیکہ دیکر پیپرا قانون کی دھجیاں اڑاکر رکھ دی حالانکہ پیپرا رولز کے مطابق ٹینڈر کو کم از کمپندرہ وز تک کے ٹائم تک نیا اشتہار چھپوانا ہوتاہے۔ اُنہوں نے اس معاملے میں مشیر اطلاعات اور سیکرٹیری درمیان جھگڑے کا بھی انکشاف کیا ہے۔

More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا