گلگت بلتستان میں اسٹیٹ سبجیکٹ کی خلاف ورزی کے خلاف دشمن مُلک سے بھی صدا بلند۔

0 0

اسلام آباد(ٹی این این) موودی سرکاری کی جانب سے 5 اگست 2019 کو جموں کشمیر میں جارحیت کرتے ہوئے جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کے حوالے سے بھارتی آرٹیکل 370 اور 35A کی خاتمے کے بعد جہاں مسلہ کشمیر میں ایک نئی جان آئی ہے وہیں گلگت بلتستان کے حوالے سے ہندوستانی میڈیا مسلسل ٹاک شو کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ یوٹیوب پر ہندوستان کے کئی بلاگرز اور صحافیوں نے بھی گلگت بلتستان میں خصوصی ڈاکومنٹری بنائی ہے جس کے ذریعےدنیا کو یہ بتانے کی کوشش کی جارہی ہےکہ ہندوستان نے کوئی نیا کام نہیں کیا بلکہ جو کام پاکستان نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے گلگت بلتستان میں دہائیوں پہلے انجام دی ہے وہی کام مودی نے 5 اگست 2019 کو انجام دی ہے۔ اس وقت ہندوستانی میڈیا نے اپنے جرائم چُھپانے کیلئے گلگت بلتستان کے مسائل کو ایک طرح سے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہاہے لیکن مُلکی میڈیا کی جانب سے اُن الزامات کے جواب میں گزشتہ ایک ماہ کے اندر کوئی ایسا ٹاک شو نظر نہیں آیا جس میں گلگت بلتستان کے مسائل پر بحث کی ہو۔ سوشل میڈیا پر گلگت بلتستان کے سوشل ایکٹوسٹ کی جانب سے اس حوالے سے مسلسل مطالبہ کیا جارہا ہے اور مشورہ دے رہا ہے کہ اس وقت مسلہ کشمیر واپس اقوام متحدہ کے ٹیبل پر پہنچ چُکی ہے لہذا وقت کا تقاضا ہے کہ گلگت بلتستان کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حقوق دیکر مسلہ کشمیر میں ایک نئی جان ڈال سکتا ہے ۔ اس علاوہ آرٹیکل 370 کی خاتمے کے بعد بلتستان کا اہم حصہ لداخ کو جموں کشمیر سے جُدا کرنے کی کوشش کو کارگل کے عوام نے مکمل طور پر مسترد کرکے ہندوستان حکومت کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائر ویڈیو اور خبروں کے مطابق کرگل کو کشمیر سے کاٹ کر دراصل موودی نے مسلمان دشمنی کی انتہاء کی ہے جسے کرگل کے عوام مسترد کرتے ہیں اور اُنکا مطالبہ ہے کہ لداخ کے ضلع کرگل کو لہہ ضلع کے بجائے جموں کے ساتھ ملائیں ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %