گلگت(پ،ر)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے پاک فضائیہ کے تعاون سے اقدامات کئے جائیں گے۔ نلتر سیاحتی مقام کا ماسٹر پلان پاک فضائیہ کے تعاون سے بنایا جائے گا اور تعمیرات ماسٹر پلان کے مطابق کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ گلگت نلتر ایکسپریس وے کی تعمیر کے بعد نلتر کے سیاحتی مقام کو فروغ دیا جاسکے گا۔ پاک فضائیہ کی جانب سے نلتر کے سیاحتی مقام پر چیئرلفٹ کے تنصیب اور سکی کے بین الاقوامی مقابلوں سے گلگت بلتستان اور پاکستان کا مثبت تشخص دنیا بھر میں اجاگر ہوا ہے اور بین الاقوامی سیاحت کو بھی فروغ ملا ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پاک فضائیہ کی جانب سے سلیکشن سنٹر کے قیام اور گلگت بلتستان میں بین الاقوامی میراتھن کے انعقاد کرانے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں بین الاقوامی میراتھن کے انعقاد کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ایئرمارشل جواد سعید سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے گلگت بلتستان کے سیاحت کو فروغ ملا ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر گلگت بلتستان اور پاکستان کا مثبت تشخص اجاگرہوا ہے۔ جنگلات کی کٹاؤ کے روک تھام کیلئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ ماحولیات کے تحفظ اور قدرتی حسن کو خراب ہونے سے بچایا جاسکے۔
گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے پاک فضائیہ سےخدمات حاصل کرنے کا فیصلہ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا