کھرمنگ( ٹی این این) ضلع کھرمنگ انتظامیہ سے سیاحت کی فروغ کیلئے بدھ مت دور کے آثار قدیمہ پر توجہ دینا شروع کردیا۔ اس سلسلے میں ضلع کھرمنگ مہدی آباد میں واقع تاریخی آثار بدھا راگ پر سیاحووں کو متوجہ کرانے کیلئے خصوصی طور پر بورڈ نصب کرکے بدھا راگ کی تاریخ سے سیاحوں کو اگاہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔عوامی حلقوں کی جانب سے اس اقدام پر ملے جُلے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے اقدام اچھی کوشش ہے لیکن ضلع بھر میں سیاحوں کیلئے جو مشکلات درپیش ہیں اُس طرف آج تک حکومت نے توجہ نہیں دیا کیونکہ آج بھی ضلع کھرمنگ کئی خوبصورت وادیا ں اور نالہ جات میں تاریخی اور منفرد مقامات رابطہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں کی پہنچ سے دور ہیں۔عوامی حلقوں نے ضلع کھرمنگ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر کے نالہ جات خاص طور پر مہدی آباد سے ملحہ علاقوں،کتی شو،غاسنگ اور منٹھوکھا کے نالہ جات میں رابطہ سڑک بنا کر اس علاقے کی خوبصورت وادیوں اور نالہ جات میں موجود بدمت کے تاریخی آثار سے روشاس کرایا جاسکتا ہے۔ اس وقت ضلع کھرمنگ میں بلدیاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے جہاں سیاحتی مقامات پر صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے وہیں سیاحتی مقامات پر باتھ نہ ہونے کی وجہ سے صاف شفاف پانی مضر صحت بنتی جارہی ہے لہذا حکومت کو چاہئے کہ ضلع میں نجی سطح پر ہوٹل انڈرسیز کو فروغ دینے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں اور ذیادہ سے ذیادہ رابطہ سڑکوں کی تعمیر پر توجہ دیں اس سے جہاں مقامی سطح پر عوام کو فائدہ ہوگا وہیں سیاحت کے شعبے کی آمدنی سے خطے کی معیشت کو بھی بہتر سہارا مل سکتا ہے۔
ضلع کھرمنگ میں سیاحت کی فروغ کیلئے بدھ ازم کے آثار قدیمہ پر خصوصی توجہ، عوام نے بڑا مطالبہ کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا