سکردو(پ،ر)پاکستان تحریک انصاف کے سینیر کارکن اور کالم نویس سید محمدعباس کاظمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر جسٹس (ر) سید جعفر شاہ صاحب کا مختصر دورہ بلتستان نہایت کامیاب رہا۔۲۹ اگست کو ان کی معیت میں سینیرنائب صدر حاجی شاہ ناصر صاحب ‘ سیکریٹری انفارمیشن اکبر حسین اکبر صاحب ‘ گلگت کے سینیئر انصافی ممبر گلاب شاہ آصف صاحب ‘ گلگت سے پارٹی کے بہت سینئر رہنما ظہیر الدین بابر صاحب ‘ دیامر سے سینیر رہنماشیر عالم بوٹو صاحب کے علاوہ چند نوجوان کارکن بھی ساتھ تھے ۔ جناب سید جعفر شاہ اور ان ٹیم نے استور کا دورہ ختم کرکے براستہ دیوسائی سکردو آئے تو تحریک انصاف بلتستان کے سینکڑوں کارکن اور عہدہ داران تقی اخونزادہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری کی قیادت میں معزز مہمانوں کا سدپارہ گاوں میں پرتپاک استقبال کیا اور تقریبا دو سو گاڑیوں اور موٹر سایکل سواروں نے ایک زبردست ریلی کی صورت میں انہیں سکردو شہر کے مرکزی بازاروں سے گذار کر وی آئی پی ریسٹ ہاوس پہنچایا جہاں کارکنوں نے والہانہ انداز میں پاکستان تحریک انصاف زندہ باد اور عمران خان صاحب اور سید جعفر شاہ صاحب زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔معزز صدر سید جعفر شاہ صاحب نے کارکنوں سے مختصر خطاب میں گلگت بلتستان میں پارٹی اور اپنی پالیسیوں کا مختصرا ذکر کرکے تمام انصافی کارکنوں کا ان کے والہانہ محبت اور استقبال کا شکریہ ادا کیا۔اس مختصر خطابیہ میں آپ نے اس بات کا واضح طور پر زور دے کر کہا کہ ان کی غیر متزلزل پالیسی ہے کہ بہت جلد گلگت بلتستان میں عوام کے حقوق اور وسائل لوٹنے والوں اور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور قومی مجرمین کو سخت ترین سزائیں دی جائیں گی تاکہ آئندہ کوئی عوام کے حقوق اور حکومت کے وسائل لوٹنے کی ہمت نہ کرسکے۔ بلتستان کے عوام نے جعفر شاہ صاحب کے اس اعلان اور وعدہ کی بہت قدر کی اور نعرے لگائے۔ دوسرے دن معزز مہمانوں میں شگر کا دورہ کیا اور انصافی کارکنوں سے خطاب کیا ۔معزز مہمانوں نے خپلو گنگچھے میں بھی کارکنوں کے بے حد اسرار پر دورہ کرکے شام واپس سکردو پہنچے ۔ جناب سید جعفر شاہ صاحب کے اس دورہ میں تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے بلتستان بھر سے سینکڑوں افراد اور درجنوں وفداور ٹولیوں کی صورت آتے گئے ۔ جعفر شاہ صاحب سے ملنے کے لئے جوق در جوق اور پارٹی شمولیت کرنے سے بخوبی اندازہ ہوتا تھا کہ بلتستان میں شاہ صاحب کتنے مقبول ہیں اور لوگ ان کی کتنی عزت کرتے ہیں۔ان کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ اپنی سیاسی مصروفیات کے باوجود انہیں اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک ایک رات میں کئی کئی ضیافتوں میں بھی شرکت کرنا پڑتا تھا۔ جناب جعفر شاہ صاحب سے یہاں کے لوگوں کی اس قدر محبت سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو زبردست کامیابی حاصل ہوگی اور انشا ء اللہ سید جعفر شاہ صاحب گلگت بلتستان کے ایک طاقتور وزیر اعلیٰ بن کر عوام کے سامنے آئیں گے۔
پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے صدر سیدجعفرشاہ صاحب کا مختصر دورہ بلتستان بہت کامیاب رہا۔ عباس کاظمی
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا