قراقرم یو نیورسٹی میں فیسوں کا اچانک ہوشرباء اضافہ، طلبا و طالبات سراپا احتجاج۔

0 0

گلگت(ٹی این این) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت کی جانب سے سمسٹر فیسوں میں اچانک اضافے کے بعد طلبا و طالبات نے کلاسوں کا بائیکات کرکے سڑکوں پر نکل آیا۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ماسٹرز کے پروگرم میں فیسوں میں اچانک اضافہ کردیا جو خلاف شدید تشویش پایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کے طلباء نے مرکزی شاہراہ کو بلاک کرکے احتجاج کیا اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اُنکا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان جیسے پسماندہ علاقے میں یونیورسٹی کی جانب سے من مانی کرکے فیسوں پچاس فیصد اضافہ اس خطے کے غریب والدین کے بچوں کو علم سے دور رکھنے اور اپنے خطے سے باہر جانے پر مجبور کرنے کی گہری سازش اور تعلیم کش پالیسی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website