ذمہ داریوں سے فارغ موسیقی سے پیار، گلگت میں ینگ ڈاکٹرز کا سیکرٹری صحت کے خلاف یوم سیاہ۔

0 0

گلگت(ٹی این این) گلگت بلتستان کےینگ ڈاکٹروں نے سیکرٹیری ہیلتھ ظفروقار تارج کے خلاف یوم سیاہ مناتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ قانون ساز اسمبلی سے قانون سازی کے باوجود گلگت بلتستان انتظامیہ ینگ ڈاکٹرز کی مستقلی میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے اور اس وقت گلگت بلتستان بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی شدید قلت ہے لیکن آسامیاں ہونے کے باوجود نئے ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کرنے پر توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹروں کا مطالبہ تھا کہسرکاری ہسپتالوں میںڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اُنہیں اچھے مراعات دیں کیونکہ اس وقت گلگت بلتستان میں پاکستان کے دیگر صوبوں کی نسبت ڈاکٹروں کی بہت کم مراعات ملتی ہے جو کہ ڈاکٹروں پر ظلم ہے۔ اُنہوں نے اگلے دس دنوں میں مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں پورے گلگت بلتستان میں کام چھوڑ احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website