ہم نہ پہلے کشمیری تھے اور نہ ہی ہمارا کشمیر سے کوئی تعلق ہے ۔ اسپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی۔

0 0

شگر(عابدشگری) اسپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ ہم نہ پہلے کشمیری تھے اور نہ ہمارا کشمیر سے کوئی تعلق ہے ۔کشمیر کاز کے بہانے ہمیں آئینی حقوق سے محروم رکھنا گلگت بلتستان کے غیور عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ہشوپی پاغ شگر میں خوبانی میلے کی اختتامی تقریب سے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دیکر پانچواں صوبہ بنانے میں جتنا دیر کریں گے اتنا ہی بھارت کو موقع ملے گا کیونکہ دشمن ملک بھارت ہر طرح سے گلگت بلتستان پر قبضے کی کوششوں میں مگن ہیں اور بلتستان کے بعض حصوں پر بھارت پہلے سے قبضہ کرچکا ہے جس میں سیاچن کا وہ حصہ ہے وہ پہلے بلتستان کے قبضے میں تھا تاہم حکومتوں کی عد م دلچسپی کے باعث بھارت نے قبضہ کیا انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو قدرت میں انمول قدرتی ذخائر سے نوازا ہے اگر ان پر ٹھوڑی بہت توجہ دیں تو گلگت بلتستان سونا اگلنے والا صوبہ بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ شگر میں زراعت کے بے شمار مواقع موجود ہیں اور حکومت کی کوشش ہے کہ اس صنعت کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت زراعت کی فروغ کے لئے پر عزم ہیں جس کا واضح ثبوت آج کا یہ کامیاب پروگرام ہے انہوں نے کہا کہ پچھلے حکومت میں لاشیں گرتے رہے اور عوام کو سکون برباد ہوگئے تاہم مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے چار سالہ دور میں نہ صرف گلگت بلتستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا بلکہ امن امان قائم کرکے خطے کو امن کا گہورا بنا دیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد نعیم نے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی بلتستان میں فروغ علم کے لئے سرگرم عمل ہیں ،شگر نے علم دوست علاقہ ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے بلتستان یونیورسٹی کے لئے ایک بہت بڑی زمین عطیہ کیا ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں انہو ں نے کہا کہ تمام تر اسائشوں کو چھوڑ کر اس یونیورسٹی کو کامیاب بنانے کا جذبہ لیکر یہاں آیا ہوں اور یہ میرے لئے بہت بڑا چیلنج ہیں اگر بلتستان کے عوام نے تعاون کیا تو یونیورسٹی کو دنیا کے کامیاب ترین یونیورسٹیوں کے صف میں کھڑا کرکے دم لوں گا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ای ٹی آئی کے احسان میر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سالانہ ڈیڈھ لاکھ سے زیادہ خوبانی تیار ہوتی ہے مگر عوام میں شعور اور مارکیٹ تک رسائی کے مواقع میسر نہ ہونے کی وجہ ادھی سے زیادہ خوبانی ضائع ہوجاتی ہے تاہم محکمہ زراعت کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام کے بعد خوبانی کے فصل کو کم سے کم نقصان پہنچنے گا اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا ۔تقریب سے ڈاکٹر ذاکر حسین،پروفیسرسرفرازعلی،ڈپٹی کمشنر شگر زید ،شیخ علی ابوتراب نے بھی خطاب کیا جبکہ مشہور گلوکار منظور بلتستانی اور اعجاز جبران نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website