کھرمنگ(ٹی این این ) ضلع کھرمنگ بی اینڈ آرمیں موضع کمنگو سے لیکر مہدی آباد تک قریب پچاس قریب روڈ قلی بھرتی ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن میں سےصرف چند روڈقُلی جزوی طور پر کام پر آتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیوٹی سے مسلسل غائب ان تمام روڈ قلیوں کی چونکہ سیاسی اثر رسوخ کی بنیادپر بھرتی ہوئی ہے یہی وجہ ہےیہ لوگ تنخواہ سرکار سے وصول کرتے ہیں مگر سیاسی نمائندوں کی آشیرباد سے ڈیوٹی سے غائب رہنا اور اپنے کاروبار ، ٹھیکیدار ی وغیرہ میں مصروف رہنا معمول کی بات ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ۔عوامی حلقوں کے مطابق وہ روڈ قُلی جنہیں کسی قسم کے سیاسی سپورٹ حاصل نہیں اُن سے پورا کام لیا جاتا ہے بلکہ صرف چند قُلیوں سے بورڈ اکھاڑنے، دیوار بنانے، صفائی اور پودوں کو پانی دینے،سڑک بنانے والے ٹھیکدار وں کی جانب سے ادھور چھوڑنے والے کام تک لئے جاتے ہیں ۔ عوامی حلقوں کا محکمہ بی اینڈ آر کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ ان مسکین اور سیاسی طور اثر رسوخ نہ رکھنے والے قلیوں پر رحم کریں اور وہ تمام لوگ جو سیاسی اثررسوخ کی بنیاد پر علاقے میں سیاست اور کاروبار کرتے نظر آتا ہے اُن کے خلاف ایکشن لیں اور دیگر قلیوں کی طرح ڈیوٹی پر حاضری کو یقینی بنائیں۔
ضلع کھرمنگ میں چار قُلی 80 میٹ کا عملی کام، ضلعی انتظامیہ اور بی اینڈ آر کا محکمہ لاعلم ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا