سکردو(ٹی این این ) پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو عمران خان کی طرح گلگت بلتستان کے عوام کو گائے،بکریاں پالنے یا انڈے بیچنے کا مشورہ نہیں دینگے بلکہ گلگت بلتستان کے حقوق کی پکار اور مودی کے لئے للکار بنیں گے.بحیثیت وزیراعظم عمران خان کے بیانات اور خیالات مایوس کن اور بزدلانہ ہیں۔کٹھ پتلی وزیر اعظم نہ صرف مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر سفارتی لحاظ سے مکمل طور پر ناکام ہوچکے بلکہ گلگت بلتستان بھی انکی تجیحات میں شامل ہی نہیں ہے۔ایک طرف مودی سرکار ان علاقوں کے حوالے سے جارحانہ عزائم لئے کھڑی ہے تو دوسری طرف عمران نیازی کو حالات کی سنگینی کا ادراک ہی نہیں ہے۔عمران نیازی نے کشمیر کے مظلوم عوام پر شبِ خون مار کر سودے بازی کی ہے جبکہ بلاول بھٹو عالمی سطح پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔موجودہ حالات کے تناظر میں پیپلزپارٹی گلگت بلتستان اور کشمیر ایشو پر فرنٹ لائن پر کھڑی ہے۔بلاول بھٹو گلگت بلتستان کے بنیادی ایشو حق ملکیت اور حق حاکمیت کی آواز بنیں گے۔گلگت بلتستان کے غیور اور باشعور عوام نے بلاول بھٹو کا جس شاندار طریقے سے استقبال کیا ہے وہ بھٹو خاندان سے انکی بے لوث محبت کی عکاس ہے۔سکردو جلسہ گلگت بلتستان کے سیاسی منظر نامے میں تبدیلی کا باعث بنے گا۔بلاول بھٹو نہ صرف گلگت بلتستان کے حقوق کے حوالے سے واضح پیغام دینگے بلکہ مودی سرکار کو بھی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے منہ توڑ جواب دینگے۔
بلاول سکردو جلسے سے تاریخی خطاب کرینگے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا