سکردو(ٹی این این) اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے شہر میں پٹاخے فروخت کرکے لوگوں کے سکون خراب کرنے والے پٹاخہ فروشوں کو دھر لیا۔ گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سکردو کے حکم پر 6 پٹاخہ فروشوں کی دوکانوں پر چھاپے لگائے گئے۔ جسے سمری ٹرائیل کے بعد 3 دوکانداروں کو جیل بھیج دیا گیا جبکہ 3 دوکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے کہا ہے کہ پٹاخوں کی خرید و فروخت اور استعمال پر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کیا ہے۔ اب اس کے خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے
انہوں نے کہا کہ شادی بیادہ کے دوران پٹاخے کے بے دریغ استعمال کرنے والوں پر سخت قانونی کاروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ رات بھر پٹاخے پھوڑ کر لوگوں کے سکون خراب کرنے والوں کو بھی ہم سکون سے بھیٹنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت سکردو شہر میں شادیوں کا سیزن جاری ہے اور مناسب ہے کہ شادی کرنے والے پٹاخوں کا استعمال بند کریں بصورت دیگر قانون حرکت میں آئے گی اور اس گھرانے کے ذمہ دار کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی اور موقع پر سزا سنا دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سکردو کے باشعور شہری اس سلسلے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں اور پٹاخہ فروشوں کی نشاندہی کریں تاکہ ہم ملکر شہریوں کے چین خراب کرنے والوں کیساتھ نمٹ لیں تاکہ ان کو احساس ہوجائے کہ سکون خراب کرنے سے کیا ہوتا ہے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا