سکردو انتظامیہ نے سیلاب زدہ گان کے نقصانات کی ازالے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

0 0

سکردو(پریس ریلیز)سیلاب زدہ گان کے نقصانات کے لئے عمائدین، سرکردگان اور محکمہ مال پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی، متاثرہ علاقوں میں راشن، کمبل، ٹینٹ،آٹا اور دیگر بنیادی ضرورت کے تمام سامان مہیا کی گئی ہے: ڈپٹی کمشنر سکردو۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سکردو، چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی جی بی کونسل اشرف صدا، اسسٹنٹ کمشنر سکردو اور اے ڈی ڈیزاسڑ منیجمنٹ اتھارٹی نے تحصیل گمبہ سکردو کےسیلاب سے متاثرہ علاقے تنجوس، گمبہ، اصغریہ ٹاؤن، شگری کلاں، شگری بالا، گیول اور تھیور شق تھنگ کا دورہ کیا اور موقع پر تنجوس متاثرین میں 12 ٹینٹ، 12 کمبل، 12 چٹائی، 12 مکس راشن، 12 تھیلہ آٹا اور تھیور شق تھنگ اور اصغریہ ٹاؤن متاثرین میں 67 ٹینٹ، 87 کمبل، 87چٹائی، 87 مکس راشن، 87 تھیلہ آٹا تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکردو نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کے جلد بحالی کے لئے پہلے فیز میں متاثرہ علاقوں میں بھاری مشینری پہنچا دی گئی ہے، جو موقع پر پانی کا رخ تبدیل کر کے اصل نالے میں ڈال رہے ہیں تاکہ محلات، فصلات، درختان اور زرعی اراضی محفوظ رہ سکیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے عملہ مال اور تحصیلدار گمبہ سکردو کو ہدایات دی ہے کہ اصل ندی نالوں کی نشاندہی کریں اور تجاویزات کو خالی کیا جائے، اصل ندی نالوں کی نشاندہی ناگزیر ہو چکی ہے تاکہ دیگر لوگوں کو اراضیات اور فصلات محفوظ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں سے بھی اپیل ہے کہ ندی نالوں کے قریب اور کنارے پر تعمیرات کرنے سے باز رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ قدرتی آفت سے محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ تمام سیلاب متاثرہ علاقوں کو پینے کا صاف پانی واٹر ٹینکر کے ذریعے مہیا کیا جا رہا ہے محکمہ تعمیرات عامہ کے ذریعے بھی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور بجلی کا کام محکمہ برقیات کے ذریعے جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب زدہ گان کی بحالی کا کام بھی جلد کیا جائے گا اور اس سلسلے میں متاثرہ علاقے کے عمائدین، سرکردگان اور محکمہ مال پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو نقصانات کے فہرست مرتب کرے گی اور لوگوں کو ہونے والے سالم اور جزوی نقصانات کا معاوضہ محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے دلایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور تمام محکمہ جات سیلاب متاثرین کی جلد بحالی اور امداد کے لئے پر عزم ہے۔ امید کی جاتی ہے جلد سیلاب زدہ علاقوں میں نئی زندگی کی رونقیں واپس آ جائے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website