سکردو (ٹی این این) مہاجرین کرگل لداخ نے سکردو میں اقوام متحدہ کے انچارج کے زریعے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو قرارداد بھیج دیا اور اقوام متحدہ افس کے باہر اپنا احتجاج کرتے ہوئے کشمیر میں بھارتی ظلم بربریت کے بھارت اور مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور لداخ کرگل کے وحدت کو حتم کرنے اور سٹیٹ سبجیکٹ رول کے خاتمے کے بعد وہاں کی پیچیدہ صورتحال پر سنخت احتجاج کیا گیا یہ احتجاجی ریلی گنگچن چوک سے نکلا اور اقوام متحدہ افس پریشان چوک تک نکالی گئی اور اقوام متحدہ افس میں اقوام متحدہ کے مبصر کو قرارداد پیش کیا اور اس قرارداد میں کچھ اس طرح کے پوائنٹ پر مشتمل ہے۔
1- آرٹیکل 0 37 35 اور A 35 اے کے بھرپور مذمت کی گئی اور اقوام متحدہ فوری نوٹس لیتے ہوئے1948 اور 1971 کی جنگ کے مہاجرین کی زمینوں کو تحفظ فراہم کیا کیونکہ سٹیٹ سبجیکٹ رول کے خاتمے کے ہماری بھارت میں موجود زمینیں محفوظ نہیں رہا کی اور ۔کشمیر ، کارگل اور لداخ کی خطرناک آبادیاتی آبادکاری اور نسل پرستی پر سراسر تشویشناک ہوگا اور اس بات کو ذہن میں رکھنا کہ جنوبی ایشیاء میں امن خراب کرنے کی وجہ سے ہندوستان ہوگا اقوام متحدہ کی دو سرحدوں یعنی پاکستان اور ہندوستان کے اندر امن کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کریں۔
2- ہیومن رائٹ کمیشن سے گذارش ہے کہ وادی کشمیر اور کارگل لداخ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی ریاستی مظالم کی فوری طور پر روکا جائے۔
3- کسی بھی دوطرفہ تباہی سے بچنے کے لئے کشمیری ، کارگل اور لداخ کے عوام کی زندگی اور جان کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
4- اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے گزارش ہے کہ وہ بھارت کو ریاست کے تابع اصول کو اپنی سابقہ ریاست سے منسوخ کرنے پر مجبور کرے۔
5- اقوام متحدہ اپنے زیر نگرانی رائے شماری کے ذریعے کشمیری ، کارگل اور لداخ کے عوام کو حق خودارادیت کو یقینی بنائیں۔ . 1948 اور 1971 کے مہاجرین کو گلگت بلتستان آباد ہے اور اقوام متحدہ کے مبصر کے ذریعے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں عملی اور فوری اقدام اٹھائے اور نہ صرف کشمیریوں کی زمین ، جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے جائے مہاجرین کرگل لداخ کے صدر محمد خان اور چیرمین غلام احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار ہماری زمینیں محفوظ نہیں رہا اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کریں اور ہماری زمینوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقوام متحدہ فوری طور پر 370 اور 35اے کا فوری طور معطل کیا جائے اور کشمیری مسلمانوں پر بھارتی ظلم کو روکنے کیلئے موثر اقدام اٹھایا جائے
مہاجرین لداخ کا سکردو میں اقوام متحدہ کیمپ آفس کے سامنے احتجاج،مطالبات کی قرارداد مبصرکو پیش کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا