چلاس ( تحریرنیوز ) ضلع دیامر کے ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں سیکرٹری تعمیرات عامہ رکاوٹ بننے لگے ۔ دیامر میں جاری بڑے منصوبوں کیلئے کوئی فنڈز مختص نہیں کیا گیا ۔ سیکرٹری تعمیرات عامہ کے متعصبانہ رویہ کی وجہ سے بڑی سکیموں پر کام رکا ہوا ہے ۔ دیامر کی سکیموں کے بارے موصوف وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کو غلط بریفنگ دے رہے ہیں ۔ ترقیاتی منصوبوں کو چھوٹے چھوٹے مسائل میں الجھا کر رکھا ہوا ہے ۔ نئےدو سو بیڈ ہسپتال ، چلڈرن اینڈ وویمن بلاک کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں دور نہیں کی جا رہیں ۔ جس کی وجہ سے یہ اہم ترین پراجیکٹ 2007 سے نامکمل ہے ۔ ہر سال اس پراجیکٹ کیلئے باقاعدہ فنڈ آتا ہے مگر ٹھیکیداروں کو ادائیگی کیئے بغیر واپس چلا جاتا ہے ۔ کیونکہ یہ منصوبہ محکمہ تعمیرات عامہ اور محکمہ صحت کی باہمی چپقلش کا شکار ہے ۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے حالیہ دو سو بیڈ ہسپتال کی تعمیر میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں دلچسپی کے بعد عوام کو امید ہے کہ بڑی سکیموں کی راہ میں رکاوٹیں دور ہو کر منصوبے مکمل ہوں گے ۔ بڑے منصوبوں کیلئے درکار فنڈز فراہم کئیے جائیں گے ۔ تاکہ عوام ان منصوبوں کی تکمیل سے فوائد حاصل کر سکیں ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا