ہندروپ کا واقعہ،ضلع غذر کے سیاسی سماجی رہنماوں نے حکومت کو الٹی میٹم دے دیا،دھرنے کا بھی اعلان ۔

0 0

غذر(ٹی این این) ضلع غذر کے تحصیل پھنڈر نالے پر کوہستان کی جانب سے دراندازی اور چرواہوں کو اغواء کرنے کے بعد مقدمہ درج کرنے کے حوالےضلع غذر کی تمام سیاسی و قوم پرست جماعتوں نے چار نکاتی مطالبے کے حل کے لیے کل سے گلگت چترال روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا ۔ نالہ جات سے نوجوانوں کے آغوا میں ملوث افراد کی گرفتاری اور غذر کے حساس نالہ جات میں گلگت سکاروٹس کے دستے تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اس حوالے سے کمیٹی کے اراکین نے ضلع غذر پریس کلب میں پریس کانفرنس کیا کمیٹی میںسابقہ ممبر قانون ساز اسمبلی محمد ایوب شاہ،معروف قانون دان نذیر احمد ایڈوکیٹ ، پاکستان پیپلز پارٹی غذر کے صدر ظفر محمد شادم خیل،سابقہ وزیر تعلیم ڈاکٹر علی مدد شیر، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حافظ عبدالرحیم، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ میر نواز میر، بلاورستان نیشنل فرنٹ کے رہنما یاور علی بالاور،نے شرکت کی ۔ اُنہوں نے ہندورپ کے واقعے پر انصاف کے بجائے غذر کے ہی لوگوں پر سرحد پار کرنے کا الزام لگا کر مقدمہ درج کرنے کے خلاف اور حکومت کو پیش کردہ چار مطالبات منظور کرنے تک کل سے گاہکوچ میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔
مطالبات درج ذیل ہیں
1۔اغوار کاروں کی فوری گرفتاری۔
2۔غذر کی سرحدات پر گلگت بلتستان سکاوٹس کی تعیناتی۔
3۔کوہستان پولیس کی طرف سے مغویوں کے خلاف جعلی FIR ختم کردیا جائے۔
4۔ایس ایس پی غذر کا فوری تبادلہ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %