کھرمنگ(پ،ر) ضلع کھرمنگ کے مشہور سیاحتی مقام موضع منٹھوکھا کے عوام نے حکومتی عدم تعاون کی وجہ سے علاقے میں پانی کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت کہول منٹھوکھا بحال کردیا۔ عوام کی جانب سےانتظامیہ کھرمنگ کے کئی بار نوٹس میں لانے کے باوجود کوئی اقدامات نہیں اٹھایا گیا اور عوامی حلقوں میں اس حوالے سے سخت تشویش پایا جاتا کہ آیا ضلع کھرمنگ انتظامیہ کی اصل ذمہ داری کیا ہے جو ایک کوہل کو بنانے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ اس کوہل سے متصل رابطہ پل سیلاب کی وجہ سے بہہ گئے لیکن انتظامیہ کو ٹس سے مس تک بھی نہیں ہوا،ندی میں طغیانی سیلاب نے عوامی املاک کو نقصان پونچایا لیکن ضلع کھرمنگ انتظامیہ لاعلم رہے۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اس پہلے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت پینے کے پانی پائپ کو بھی بحال کیا تھا اور ابھی کہول بھی عوام نے اپنی مدد آپ بحال کیا ہے۔ عوام کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کھرمنگ پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈی سی ہمارے علاقے کو بلکل نظر انداز کرکے صرف چند علاقے کا ڈی سی بنا ہوا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا