سکردو ریسکیو 1122 کو بریک. فلڈ وارننگ جاری عوام میں خوف ہراس

0 0

سکردو(ٹی این این) ریسکیو 1122جی بی تنزلی کا شکار سکردو میں تمام ایمولیینس خراب ،ایمرجنسی میڈیسن اور آکسیجن نہ ہونے کی وجہ سے کئی لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے
جس کی تازہ مثال الیمنٹری کالیج کے جوان سال مصحف کی موت ہے جسکی تمام تر زمہ داری ڈی۔جی 1122 اور ہوم سیکریٹری پر عائد ہوتی ہے جس کے عدم دلچسپی کی وجہ سے ڈیپارنمیٹ تنزلی کا شکار ہے ۔حالیہ اسد عاشورہ بلتستان کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع ہے۔جس میں ریسکیو کے کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ 6 ایمبولینس میں سے 1 ایمبولینس قابل استعمال جس میں بھی ایمرجنسی دوائی اور آکسیجن ناپید ۔3فائر گاڑیوں میں سے 1ایک گاڑی قابل استعمال باقی نا قابل استعمال ، خدا نخواستہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ اپنے جان و مال کا خود ذمہ دار ہو گا ریسکیو سکردو کے پاس کو وسائل موجود نہیں۔ روندو سٹیشن اور گمبہ شٹیشین گزشتہ کئی دنوں سے بند پڑا ہوا اور حکام کے ناک پر جوں تک نہیں رینگتے۔ ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان ریسکیو کے مالی معاملات کے زمہ دار ہے۔جس نے جان بوچھ کر اس ادارے کو تباہی کے دہانے پہنچایا ہے۔ ریسکیو 1122کئی سالوں سے مالی مشکلات کا شکار ہے۔ مگر ذمہ دار حکام کسی قسم کا ذمہ داری لینے کے لیے تیار نہی ڈی۔جی ریسکیو سے ڈسٹرکٹ انتظامہ نے رابطہ کیا تو تمام تر ذمہ داری ہوم سیکرٹری کے سر ڈال دی کہتا ہے میرے اختیارات محدود ہے ہوم سکریٹری تمام کاموں کا ذمہ دار ہے اگر ہوم سیکریٹری تمام معاملات کا ذمہ دار ہے تو وہ اس پوسٹ پر پچھلے سات سال سے کیوں براجمان ہے۔ ڈی جی ریسیکو 1122بچاو اور صوبائی حکومت کی غفلت کی باعث فیول نہ ہونے سے ریسکیو 1122 کی تمام اپریشن اج جمرات کے روذ سے بند ہوا ہے اور 1122 کال سنٹر پر کال کیا تو ایک ہی جواب موصول ہورہی ہے کہ ہم معزرت خواہ ہے ہم اپ کو سروس فراہم نہیں کرسکتا ہے جبکہ صرف ایک ایمبولینس سروس چلا رہا تھا اپ وی بھی فیول نہ ہونے سے بند کردیا ہے اور دوسری طرف ہر علاقے میں سیلاب کے پیش نطر صوبائی حکومت نے الرٹ بھی جاری کردیا ہے اس کے باوجود ریسیکو 1122 کو غیر فعال بنا کر کسی بڑے حادثے کے مقابلے کیلئے پہلے ہی سے ہار مانا ہوا ہے اور سیلاب سے اگر کوئی مالی جانی نقصان کیلئے امدادی کارروائیوں میں تاخیر کرنے کی صورت میں اس کے زمہ دار صوبائی حکومت اور ریسیکو 1122 کے اعلیٰ حکام پر عائد ہونگے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website