جعلی کرنسی مافیا چلاس پونچ گئے،چلاس شہر میں جعلی نوٹوں کی بھرمار جعلی نوٹوں کی پہچان کیلئے مشین نہ ہونے کے سبب عوام پریشان۔

0 0

چلاس ( شہاب الدین غوری ) چلاس شہر میں جعلی نوٹوں کی گردش نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا چلغوزے کے سیزن شروع ہوتے ہی شہر بھر میں ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کی بھرمار ہے چیک کرنے کیلئے سہولیات نہ ہونے کے سبب عام آدمی نوٹ کا اندازہ ہی نہیں کر سکتا  ہے۔ اب تک کئی لوگوں کو جعلی نوٹ دے کر کنگال کردیا گیا ہےاورجعلی نوٹ دے کر کئی لوگوں سے چلغوزے بھی خریدے گئے ہیں ۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں جعلی نوٹوں کے دھندے میں ملوث افراد اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے سخت سزا دیا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسا گھناؤنے کاروبار کرنے سے پہلے اپنے ہزار مرتبہ سوچنے پر مجبور ہوگا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website