گلگت( تحریر نیوز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اور خود کو پاکستان کے چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کی صف میں کھڑا کرنے کیلئے بلڈ پروف گاڑی کا مطالبہ کیا تھا جسے وفاق نے منظور کرلیا ہے۔ بہت جلد گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ بھی پاکستان کے چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کی طرح بلڈ پروف گاڑی میں گھوم رہے ہونگے۔ ذرائع کے مطابق اُنہوں نے وفاق سے یہی مطالبہ کیا تھا کہ پاکستان کے چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کے پاس بلڈ پروف گاڑیاں ہیں لہذا اُنہیں بھی یہ سہولت فراہم کیا جائے۔
یاد رہے گلگت بلتستان کے عوام آج بھی غربت کی لیکر سے نیچے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں بہتر طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ معمولی بیماریوں کی علاج کیلئے شہروں کی طرف رخ کرتے ہیں لیکن عوامی نمائندوں کو مراعات کے مطالبوں سے فرصت نہیں۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا