اسلام آباد(ٹی این این)وزیراعظم عمران خان کا قوم سے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ عوام ایسٹس ڈیکلیریشن اسکیم سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ عوام کی مدد سے ہی قرضوں کی دلدل سے نکل سکتے ہیں۔عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے 2005 کے زلزلے میں اپنی قوم کو دیکھا ہوا ہے، 2010 میں جب سیلاب آیا تو اربوں روپے کا نقصان ہوا لیکن جدھر بھی پاکستانی تھے سب نے اپنا حصہ ملایا اور ہم مشکلات سے نکل گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اگلے سال ساڑھے 5 ہزار ارب روپے اکٹھے کرنے ہیں، میرے خیال میں اگر قوم فیصلہ کر لے تو ہم ہر سال 8 ہزار ارب روپے تک ٹیکس اکھٹا کر سکتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکتے ہیں، ہم اپنے لوگوں کو غربت سے نکال سکتے ہیں اور اپنے بچوں کا مستقبل سنوار سکتے ہیں لیکن مجھے اس کے لیے عوام کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا میں نہیں چاہتا کہ آپ کو مشکل کا سامنا کرنا پڑے، ایف بی آر کے پاس تمام ڈیٹا موجود ہے، عوام خود ویب سائٹ پر جا کر دیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کے پاس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا سنہری موقع ہے اور میں چاہتا ہوں کہ قوم اس موقع سے فائدہ اٹھائے اور ملک کو اس مشکل صورت حال سے نکالے۔ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کرنے والوں کو تو چھوڑنا ہی نہیں ہے، اب ٹیکس چوروں کے پیچھے بھی جائیں گے۔
وزیراعظم کا قوم سے خطاب ،اثاثے ظاہرکرنے کیلئے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے کا مطالبہ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا