قرضوں کی تحقیقات کرنے کیلئے بنائے گئے کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری،حسین اصغرسربراہ۔

0 0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قرضوں کی تحقیقات کرنے کے لیے بنائے گئے کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملکی قرضوں کی تحقیقات کرنے کے لیے بنائے گئے کمیشن کا نوٹیفکیشن جا ری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق کمیشن کے ڈی جی نیب حسین اصغر سربراہ ہوں گے، اور کمیشن میں نیب ، ایف آئی اے ، ایف بی آر، آئی ایس آئی، اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، ایف آئی اے اور آڈیٹر جنرل سمیت وزارت خزانہ کے اسپیشل سیکرٹری بھی کمیشن کے رکن ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن 2008 سے 2018 تک قرضوں میں 25 ہزار ارب روپے کے اضافے کی تحقیقات کرے گا، اور ان ادوار میں میگا پراجیکٹس، ٹھیکوں کی تفصیلات جمع کی جائیں گی جب کہ کمیشن اعلی حکام اور ان کے خاندان کی جانب سے قومی خزانے کو ذاتی استعمال میں لانے کی بھی تحقیقات کرے گا۔ اور نوٹی فکیشن کے مطابق کمیشن کو فارنزک آڈیٹرز اور عالمی سطح کے ماہرین کو شامل کرنے کا اختیار ہوگا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website