اسلام آباد (ٹی این این)میڈیا رپورٹ کے مطابق لیگی رہنما مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کوو فون پر جاتی امراء آنے کی دعوت دی جس پر بلاول نے اتوار کی دوپہر مریم نواز سے ملاقات کا وقت فائنل کر لیا۔ کل دوپہر ڈیڑھ بجے رائیونڈ میں دونوں رہنماوں کی ملاقات ہو گی جس میں حکومت مخالف اتحاد اور نیب کیسز کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں جماعتوں کے سینئر رہنما بھی شرکت کریں گے جبکہ وفاقی بجٹ کے حوالے سے بھی امور زیر بحث آئیں گے۔
یاد رہے اس سے قبل مریم نواز نے سیاسی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ایک افطار ڈنر میں ملاقات کی۔ بلاول کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنر میں انہوں نے مریم نواز کو بھی مدعو کیا تھا۔
مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان قربتیں مزید بڑھ گئی،بلاول نے اہم اعلان کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا