عوامی ایکشن کمیٹی کااہم اجلاس،عوامی مسائل کی حل کیلئے جلد لائحہ عمل طے کرنے کا اعلان۔

0 0

گلگت(ٹی این این) رمضان المبارک کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس گلگت میں منعقد ہوا اجلاس میں لوکل مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ساتھ ہی سابقہ طے شدہ احتجاجی شیڈول سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جسٹس کی غیرقانونی تعیناتی قومی حقوق کے حصول کے حوالے سے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت پر اتفاق۔اجلاس میں ملک پاکستان میں بڑھتی مہنگائی کے اثرات گلگت بلتستان منتقل ہونے کے بعد اشیائے خوردنی سمیت دیگر مصنوعات عوامی پہنچ سے دور صرف دالوں میں 40 روپے سے 100 روپے تک پر کلو اضافے کا اندیشہ ہے جس پر بہت جلد عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کا مشترکہ اجلاس بلاکر لائحہ عمل طے کیا جائے۔اجلاس میں گلگت بلتستان میں محکمہ برقیات کی نا اہلی اور عوام پر کمر توڑ بلوں کا بوجھ ڈالے جانے پر تشویش کا اظہار اس بارے اور بلنگ کا مسئلہ حل نہ ہونے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جائے گا اس بارے بھاری بھرکم بلات موصول ہونے والے افراد سے ملاقات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ جس کے اور ایک مہینے کا بھی بقایاجات نہیں اسے بھی دوگنے بلات تھماکر محکمہ برقیات کی نا اہلی اور بھتہ خوری کا پول کھول دیا گیا ہے۔اجلاس کی صدارت چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس نے کی دیگر عوامی ایکشن کمیٹی کے ایکزیکٹیو باڑی کے ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں گلگت بلتستان کے اہم مسائل کے حل کیلئے سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کیلئے ممبران کی ذمداری لگادی گئی.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website